ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک ہاکی: بھارت نے اسپین کو شکست دی - اوئی ہاکی اسٹیڈیم

ٹوکیو اولمپک کے اپنے تیسرے میچ میں بھارتی ہاکی ٹیم نے اسپین کو 0-3 سے شکست دے کر میڈل کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔

India thrash Spain in Hockey
India thrash Spain in Hockey
author img

By

Published : Jul 27, 2021, 6:34 PM IST

بھارتی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو کے اوئی ہاکی اسٹیڈیم میں گروپ مرحلے کے میچ میں اسپین کو 3-0 سے شکست دینے کے بعد واپسی کی۔

اس سے قبل اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں 7-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اسپین کے خلاف بھارتی کی کارکردگی میں فرق نظر آیا اور اس نے یکطرفہ انداز میں اسے شکست دے دی۔

بھارت کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف 1-7 شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن آج اس نے اسپین کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے شکست دے کر امیدوں کو زندہ رکھا ہے۔

اسپین کے خلاف آج کے میچ میں بھارت کی جانب سے پہلے کوارٹر کے 13 ویں منٹ میں سمرنجیت سنگھ نے گول کر کے اچھی شروعات دلائی۔ اس کے بعد روپیندر پال سنگھ نے 15 ویں منٹ میں ملے پنالٹی اسٹروک کو گول میں تبدیل کر کے اسکور 0-2 کر دیا جبکہ چوتھے کوارٹر میں روپیندر پال سنگھ نے 51 ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے ٹیم کی جیت یقینی کر دی۔

بھارتی فُل بیک کھلاڑی روپیندر پال سنگھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گول اسکور کیا اور میچ کے ہیرو بنے۔

بھارت کا اگلا میچ 29 جولائی کو بھارتی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ارجنٹینا کے خلاف ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.