بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم کا قومی کیمپ 20 اگست کو بنگلور کے سائی سنٹر میں شروع ہونا ہے لیکن کیمپ کے آغاز سے قبل کھلاڑی جس طرح سے اس وبا کا شکار ہو رہے ہیں، اس سے اس کے انعقاد پر شک کے بادل چھا گئے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ سائی کیمپ میں کھلاڑیوں کی 24 گھنٹے نگرانی کے لیے کھلاڑیوں کی نگہداشت اور ان کی دیکھ بھال کے لئے دو سائی اہلکاروں کو خصوصی طور پر مقرر کیا گیا ہے۔