ETV Bharat / sports

دھیان چند اسٹیڈیم سے وزارت داخلہ کا دفتر ہٹانے کا مطالبہ - پرستار راکیش تھپلیال

سال 1980 میں اولمپک ہاکی کا طلائی تمغہ جیتنے والی ٹیم کے کپتان واسویون بھاسکرن اورمیجر دھیان چند کے بیٹے اور سابق اولمپیئن اشوک کمار نے کہا ہے کہ دارالحکومت کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم سے وزارت داخلہ کے دفتر کو ہٹایا جانا چاہئے۔

دھیان چند اسٹیڈیم سے وزارت داخلہ کا دفتر ہٹانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 7:27 PM IST

ہاکی کے دونوں سابق کھلاڑیوں نے اتفاق سے کہا کہ کھیلوں کے اسٹیڈیموں میں صرف کھیلوں کے دفاتر ہونے چاہئیں۔ سن 1980 میں ماسکو اولمپکس کی طلائی تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان بھاسکرن نے کہا کہ اسٹیڈیموں میں وزارتوں کے بجائے کھیلوں کی فیڈریشنوں کو جگہ دی جانی چاہئے جیسا کہ پہلے ہوتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کھیلوں کے میوزیم کو اسٹیڈیم کے احاطے میں بھی کھولنا چاہئے۔

اشوک کمار نے کہا کہ اسٹیڈیم میں کھیلوں اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیاں ہونی چاہئیں۔ قابل ذکر ہے کہ ہاکی پرستار راکیش تھپلیال نے قومی کھیلوں کے دن کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا تھا جس میں میجر دھیان چند اسٹیڈیم سے وزارت داخلہ کے دفتر کو ہٹانے اور میجر دھیان چند کو بھارت رتن سے نوازنے کی درخواست کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.