ETV Bharat / sports

فٹ بال میچ میں محمڈن اسپورٹنگ ٹیم نے بھوانی پور ایف سی کو 2-0 سے شکست دی

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 9:10 AM IST

مغربی بنگال کے کولکاتا میں محمڈن اسپورٹنگ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھوانی پور ایف سی کو ایک دلچسپ میچ میں 2-0 سے شکست دے دی۔ اس کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ کلب سات برس آئی لیگ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے۔

فٹ بال میچ میں محمڈن اسپورٹنگ ٹیم نے بھوانی پور ایف سی کو 2-0 سے شکست دی
فٹ بال میچ میں محمڈن اسپورٹنگ ٹیم نے بھوانی پور ایف سی کو 2-0 سے شکست دی

مغربی بنگال کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا آئی لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ کے ایک اہم میچ میں کولکاتا کی دو مشہور ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ بھارتی فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین فٹبال کلبوں میں سے ایک محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہر کیا۔

سیاہ سفید جرسی والی ٹیم نے حریف پر پے در پے حملے کئے لیکن سبقت حاصل نہیں ہو سکی۔ دوسری طرف بھوانی پور ایف سی نے ابتدائی حملوں سے سنبھلتے ہو ئے محمڈن پر جوابی حملہ کیا۔

کھیل کے 27ویں منٹ پر وان لال بیا چھانگٹے نے شیخ فیض کے پاس شاندار شاٹ کی مدد سے گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ٹیم محمڈن کو ایک صفر کی سبقت سلسلہ پہلے ہاف کے اختتام تک بھوانی پور ایف سی اسکور برابر کرنے کی ناکام کوشش کرتی رہی مگر حریف ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا۔

کھیل کے 65 ویں منٹ پر فلپس ایڈجا کو ون ٹو ون پوزیشن میں گول کرنے کا موقع ملا مگر وہ گیند کو محمڈن کے گول کیپر پریانت سنگھ کے ہاتھوں میں آ گئے۔

دو منٹ بعد ہی غنی نگم نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو دو -صفر سے آگے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کورونا پازیٹیو

کھیل کے اختتام بھوانی پور ایف سی کی ٹیم اسکور برابر کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہو گئے۔

محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہو ئے دو-صفر سے میچ جیت کر آئی لیگ کولیفائنگ راؤنڈ میں مسلسل تیسری جیت درج کی۔

اس جیت کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ کلب سات برس بعد آئی لیگ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ اس جیت کی بدولت تین میچوں میں 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر جبکہ بھوانی پور ایف سی اتنے میچوں کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.