فرانسسکو گارسیا کوروناوائرس کی علامات کے ساتھ اسپتال گئے تھے لیکن انہیں کینسر میں مبتلا ہونے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ملاگا واقع کلب ایٹلیٹکو پورٹاڈا آلٹا کے نوجوان ٹیم کوچ گارسیا کی طبیعت پہلے ہی سے خراب تھی جس کی وجہ سے وہ اتنی کم عمر میں ہی اس وائرس کی زد میں آ گئے۔
اسپین کے اخبار ملاگا ہوئے کے مطابق گارسیا کو سانس لینے میں تکلیف کے بعد طبی مدد لینے کا مشورہ دیا گیا تھا اور انہیں کہا گیا تھا کہ انہیں کورونا اور نمونیا دونوں ہی ہیں ۔
کلب نے بیان جاری کرکے کہا کہ ہم ان کے خاندان کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔ اب ہم آپ کے بغیر کیا کریں گے گارسیا۔ہم لیگ میں آپ کے بغیر کس طرح کھیلنے اتریں گے۔ ہمیں نہیں پتہ کس طرح لیکن ہم یہ آپ کے لئے کریں گے۔ہم آپ کو کبھی نہیں بھولیں گے۔