ETV Bharat / sports

محمڈن اسپورٹنگ پر ریئل کشمیر ایف سی کی تاریخی جیت

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 5:31 PM IST

لقمان کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ریئل کشمیر ایف سی نے محمڈن اسپورٹنگ کو یکطرفہ مقابلے میں 0-4 سے شکست دے کر 123 ویں آئی ایف اے شیلڈ کے فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔

محمڈن اسپورٹنگ پر ریئل کشمیر ایف سی کی تاریخی جیت
محمڈن اسپورٹنگ پر ریئل کشمیر ایف سی کی تاریخی جیت

ریئل کشمیر ایف سی، آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کوالیفائی کرنے والی جموں و کشمیر کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع شمالی 24 پرگنہ میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں آئی ایف اے شیلڈ کے سیمی فائنل میں محمڈن اسپورٹنگ اور ریئل کشمیر ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئی۔

فُل ٹائم اسکور
فُل ٹائم اسکور

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ دونوں جانب سے بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہیں ہو سکا۔

دوسرے ہاف میں مہمان ٹیم کے جارحانہ کھیل کے سبب میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم نے گھٹنے ٹیک دیئے۔

کھیل کے 59 ویں منٹ پر لقمان نے ہیڈ کے ذریعہ گول کرکے ریئل کشمیر ایف سی کو 0-1 کی سبقت دلائی، اس کے بعد میزبان ٹیم میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ریئل کشمیر ایف سی کے خلاف ایک نہ چلی۔

کھیل کے 67 ویں منٹ پر سینٹ رائلٹی کے پاس پر لقمان نے مزید ایک گول کرکے اسکور 0-2 کر دیا۔ اس میچ میں لقمان کا یہ دوسرا گول تھا۔

دو صِفر کی برتری کے بعد بھی ریئل کشمیر ایف سی میچ پر اپنی گرفت بنائے رکھنے میں کامیاب رہی۔

کھیل کے 88 ویں منٹ میں لقمان نے 35 گز کی دوری سے ایک بہترین شاٹ کو گول میں تبدیل کرکے نہ صرف ریئل کشمیر ایف سی کو 0-3 کی سبقت دلائی بلکہ رواں ٹورنامنٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک بھی اپنے نام کی۔

کھیل کے انجری ٹائم (3+90) منٹ میں رابررٹ میسن نے گول کرکے ریئل کشمیر ایف سی کو 0-4 کی ناقابل شکست سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔

کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ میچ میں واپس آنے کے لیے محض جدوجہد ہی کرتی رہی۔

ریئل کشمیر ایف سی نے 0-4 کی بڑی جیت درج کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا جارج ٹیلی گراف سے خطابی معرکہ آرائی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.