ETV Bharat / sports

'ہماری ٹیم دنیا کی سب سے نوجوان ٹیم ہیں' - ایگور اسٹیمک

ہیرو انٹر کانٹی نینٹل کپ میں تاجکستان کے ساتھ اتوار کو اپنا پہلا مقابلہ کھیلنے سے قبل بھارتی فٹ بال ٹیم کے کوچ ایگور اسٹیمک نے کہا کہ ہماری ٹیم اس وقت دنیا کی سب سے نوجوان ٹیم ہے اور اس میں شامل کھلاڑی ملک کے فٹ بال کا مستقبل ہیں۔

بھارتی فٹ بال ٹیم کے کوچ ایگور اسٹیمک
author img

By

Published : Jul 6, 2019, 10:13 PM IST

اسٹیمک نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ہماری ٹیم نئی ہے اور اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، ہم اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لیے آئے ہیں لیکن یہ ہماری اولین ترجیح نہیں ہے، میں نے نتائج کے لیے کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ڈالا ہے اور اب دیکھنا ہے کہ کھلاڑی میدان پر کس طرح کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وقت کم ہے، ہم نے کنگز کپ میں بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دیے جو ظاہر کرتا ہے کہ ہم بھارتی فٹ بال کے مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہماری ٹیم دنیا کی سب سے نوجوان فٹبال ٹیم ہے۔

ٹورنامنٹ میں سابق چیمپیئن بھارت کا پہلا مقابلہ تاجکستان کے ساتھ ہوگا۔
اس ٹورنامنٹ میں بھارت کے علاوہ تاجکستان، شام اور شمالی کوریا کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور تمام ٹیمیں آپس میں ایک ایک میچ کھیلیں گی۔

بھارتی ٹیم اس طرح ہے:

گول کیپرز: گرپريت سنگھ سندھو، امریندر سنگھ، كمل جيت سنگھ
دفاع: پریتم كوٹال، راہل بھیكے، سندیش جھيگن، عادل خان، انس ایڈاتھوڈكا، نریندر گہلوت، سبھاشيش بوس، جیری لال رنجالا
مڈفیلڈر: ادانتا سنگھ، برینڈن فرنانڈیز، انیردھ تھاپا، پرانئے ہلدر، رولن بورجس ، ونیت رائے، ساحل عبدل، امرجیت سنگھ، لالانجالا چاگٹے، مندار راؤ دیسائی
فارورڈ: جوبی جسٹن، سنیل چھیتری، فاروق چودھری اور منوير سنگھ

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.