تفصیلات کے مطابق انہوں بارسا میں شامل ہونے کے لیے مشروط معاہدہ کیا ہے اور اس معاہدے کی وجہ سے نیمار کی تنخواہ میں سے 12 ملین یورو کٹ جائیں گے۔
اسپینش میڈیا کے مطابق نیمار اور بارسلونا کا زبانی معاہدہ ہو چکا ہے اور وہ پی ایس جی سے بارسا میں شامل ہونے کے لیے بھاری بھرکم رقم کٹوانے کے لیے بھی تیار ہیں۔
حالاںکہ پیرس سینٹ جرمین نے ابھی تک نیمار کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
واضح رہے کہ دو برس قبل 3 اگست 2017 کو نیمار نے پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ ریکارڈ 222 یورو کی ریکارڈ رقم کے ساتھ 5 برس کا معاہدہ کیا تھا، لیکن انہوں نے درمیان میں ہی معاہدہ ختم کر دیا۔