اے آئی ایف ایف فٹسل کلب چمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں محمڈن اسپورٹنگ اور بنگلورو ایف سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی کے باوجود دونوں جانب سے کوئی گول نہیں ہو سکا اور میچ کا اسکور 0-0 اسکور رہا۔
دوسرے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آئی ایس ایل کی بہترین ٹیم بنگلورو ایف سی پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہی۔ محمڈن اسپورٹنگ نے جیش کے شاندار گول کی بدولت ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔ ایک صفر کی سبقت کے بعد محمڈن اسپورٹنگ کی کارکردگی مزید بہتری آئی۔
اس کے بعد شندیش نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کیا اور محمڈن اسپورٹنگ کی سبقت کو 0-2 کر دیا۔ حریف ٹیم بنگلورو ایف سی میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔
محمڈن اسپورٹنگ نے بنگلورو ایف سی کو سیمی فائنل کے ایک دلچسپ مقابلے میں 0-2 سے شکست دے کر فٹبال کلب چمپیئن شپ کے فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔ رواں سیزن میں محمڈن اسپورٹنگ کا یہ تیسرا فائنل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان
دوسری طرف کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے خطابی معرکہ کی تیاریوں میں مصروف محمڈن اسپورٹنگ نے بنگال ٹیم کو ایک پریکٹس میچ میں 1-2 گول سے شکست دے دی۔