اپنے فٹ بال کلب بارسلونا کو چھوڑنے کا اعلان کرنےوالے ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹ بالر اور دنیا کے بہترین اسٹرائیکرز میں سے ایک لیونل میسی بارسلونا کے سیزن سے قبل میڈیکل ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوئے۔
اتوار کی صبح بارسیلونا ٹیم کے کئی کھلاڑی ٹیسٹ کے لیے پہنچے لیکن میسی نہیں آئے۔ انہیں مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے میدان پر ہونا چاہئے تھا۔ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے لئے مختلف اوقات دیئے گئے تھے ۔
گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ میسی پیر کو نا تو میڈیکل سیشن میں اور نہ ہی ٹریننگ میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب لا لیگا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میسی کا معاہدہ ابھی بھی درست ہے۔ لا لیگا نے کہا کہ اس قانون کے مطابق لا لیگا اسپین فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ رجسٹرڈ کسی کھلاڑی کو اس وقت تک معاہدے کو توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتا جب تک کہ ریلیز کے اصول میں دی گئی رقم کی ادائیگی نہ ہوجائے۔
ارجنٹینا کے 33 سالہ فٹبالر لیونل میسی نے بارسلونا کو بتایا تھا کہ وہ اپنے معاہدے میں 70 کروڑ یورو ( 83.3 کروڑ ) کی ریلیز کے اصول کے باوجود کلب چھوڑنا چاہتے ہیں۔
ارجنٹینا کے ٹی وی چینل ٹی وائی سی اسپورٹس کے مطابق میسی نے اپنے معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے بارے میں کلب کو ایک رجسٹرڈ فیکس بھیجا تھا جس میں ایک قاعدہ کا خاکہ پیش کیا گیا تھا جس سے وہ سیزن کے اختتام پر یکطرفہ طور پر اپنا معاہدہ منسوخ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
بارسلونا کے اخبار ال منڈو ڈپورٹوو کے مطابق کلب کو میسی کی طرف سے ایک خط موصول ہوا لیکن معاہدہ ختم کرنے کے لئے ان کے پاس 10 جون تک کا وقت تھا جو اب ختم ہوچکا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ میسی کے مطابق یہ مضحکہ خیز ہے کیونکہ بارسلونا کی مہم 14 اگست کو چمپئنز لیگ میں بایرن میونخ کو 2–8 سے شکست دینے کے بعد ختم ہوئی۔