لیونل میسی اپنے غصہ پر قابو نہیں رکھ سکے جیسا کہ ان کی ٹیم بارسلونا کو اسپینش سوپر کپ کے فائنل میں ایتھلیٹک بل بو کے خلاف 2۔3 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ ایناکی ولیمس کی جانب سے فاضل وقت میں کئے گئے گول کی بدولت ایتھلیٹک کو بارسلونا کے خلاف کامیابی کا موقع ملا۔ بارسلونا کو خطاب حاصل کرنے کا اس وقت موقع ملا تھا جس وقت میسی کو حریف کھلاڑی سے گیند حاصل کرنے کا موقع ملا لیکن کھلاڑی کے ساتھ اس تصادم میں میسی کو سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا گیا۔
90 ویں منٹ میں ایتھلیٹک نے گول کرتے ہوئے مقابلہ کو 2-2 سے برابر کردیا۔ بعدازاں مقابلہ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے زائد وقت کا استعمال کیا گیا جس میں ولیمس نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کوکامیابی دلائی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایتھلیٹک نے 2015ء کے فائنل کے بعد بارسلونا کو شکست دی اور تیسری مرتبہ خطاب حاصل کیا۔