ETV Bharat / sports

لیونل میسی دنیائے فٹبال میں 700 گولوں کی چوٹی پر - پنالٹی پر گول کرکے اسکور برابر

کرشمائی اسٹرائیکر لیونل میسی اپنی ٹیم بارسلونا اور ارجنٹینا کے لئے 700 گول اسکور کرکے چوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔

کرشمائی اسٹرائیکر لیونل میسی
کرشمائی اسٹرائیکر لیونل میسی
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 10:22 PM IST

بارسلونا اور اٹلیٹیکو میڈرڈ نے کیمپ نو میں منگل کی رات کو لا لیگا فٹ بال چمپئن شپ میں 2-2 سے ڈرا کھیلا جس میں میسی نے 50 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کیا جو بارسلونا اور ارجنٹینا کے لئے ان کا 700 واں گول تھا۔

میسی کے گول نے بارسلونا کو 2-1 کی برتری دلائی لیکن اٹلیٹکو میڈرڈ نے میچ 2-2 سے ڈرا کردیا۔ اس میچ میں پنالٹی پر تین گول ہوئے جبکہ ایک گول سیلف ہوگیا۔

میسی 700 گول اسکور کرنے والے فٹ بال کی تاریخ کے ساتویں کھلاڑی بن بن گئے ہیں اور رونالڈو ، پیلے ، پسکاس اور روماریو کے 700 گولوں کے کلب میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے بارسلونا کے لئے 724 میچوں میں 630 اور ارجنٹینا کی بین الاقوامی ٹیم کے لئے 138 میچوں میں 70 گول اسکور کیے ہیں۔

اس میچ کے ڈرا نے بارسلونا کو پوائنٹس تقسیم کرنے پر مجبور کر دیا۔ ڈیاگو کوسٹا کے 11 ویں منٹ کے خودکش گول نے بارسلونا کو برتری دلا دی لیکن سول نائیگوز نے 19 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے اسکور برابر کردیا۔

میسی نے 50 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے بارسلونا کو 2-1 سے آگے کردیا لیکن نائیگوز نے ایک بار پھر 62 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے اسکور کو 2-2 سے برابر کردیا۔ اس کے بعد میچ نے اسی اسکور پر ڈرا کیا جبکہ دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ ملا ۔

بارسلونا 33 میچوں میں ساتویں ڈرا کے بعد 70 پوائنٹس پر پہنچ گئی ہے اور وہ ریال میڈرڈ سے ایک پوزیشن پیچھے دوسرے مقام پر ہے۔ اٹلیٹیکو میڈرڈ 33 میچوں میں 59 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ریئل میڈرڈ جمعرات کو گیٹافی کے خلاف میچ کھیلے گی۔

بارسلونا کے کوچ کوئیک سیٹن ڈرا ہونے سے مایوس ہوگئے۔ لیگ کے کورونا کے درمیان دوبارہ لیگ شروع ہونے کے بعد سے ان کی ٹیم نے اپنے چھ میں سے تین میچ ڈرا کھیلے ہیں۔

میسی نے اپنے کلب اور ملک کے لئے 16 سالہ کیریئر میں 700 گول اسکور کیے ہیں۔ موجودہ کپتان نے 1 مئی 2005 کو بارسلونا کے لئے پہلا گول کیا تھا۔ ان کے 480 لا لیگا میچوں میں 441 گول ، 141 چمپئنز لیگ میچوں میں 114 گول ، 75 کوپا ڈیل ری میچوں میں 53 گول ، یوروپیئن سپر کپ کے فائنل میں تین گول ، کلب ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں پانچ گول اور ہسپانوی سپر کپ کے میچوں میں 19 گول ہیں۔

ارجنٹینا کی قومی ٹیم کے کپتان نے مارچ 2006 میں کروشیا کے خلاف اپنے ملک کے لئے پہلا گول کیا تھا اور ارجنٹینا کے لئے ان کا آخری گول نومبر 2019 میں یوروگوے کے خلاف تھا۔

میسی نے اپنے کیریئر میں 10 لا لیگا ٹائٹلز ، چار چمپئنز لیگ ٹائٹلز اور چھ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتے ہیں۔انہوں نے کلب یا اپنے ملک کے لئے 54 میچوں میں تین یا زیادہ گول اسکور کیے ہیں۔ ان کا 2012 میں 91 گول کا ذاتی ریکارڈ ہے۔

میسی اکتوبر 2014 میں لا لیگا کے آل ٹائم اسکورر بن گئے تھے جب انہوں نے ایتھلیٹک کلب کے اسٹرائیکر ٹیلمو زارا کا 251 گول کا سابقہ ​​ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

میسی 700 گول اسکور کرنے والے فٹ بال کی تاریخ کے ساتویں کھلاڑی بن گئے۔ آسٹریا کے اسٹرائیکر جوزف بیکن کے 805 گول ، بارسلونا کے سابق اسٹار روماریو کے 772 گول ، برازیل کے پیلے کے 767 گول ، ریال میڈرڈ کے فرینک پوسکاس کے 746 ، جرمنی کے جیرڈ مولر کے 735 گول اور پرتگال اور جووئنٹس کے رونالڈو کے 728 گول ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.