ارجنٹینا کے عالمی کپ فاتح فٹبالر ڈیاگو میراڈونا نے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اپنے مداحوں سے صحت مند اور خوش رہنے کی اپیل کی ہے۔
میراڈونا فی الحال ارجنٹینا فرسٹ ڈویژن کلب گمنیسيا لا پلاٹا کے چیف کوچ ہیں۔ 59 سالہ میراڈونا نے کہا کہ 'میں آپ سب کو ایسٹر کی مبارک باد دیتا ہوں۔ خاص طور پر ارجنٹینا اور گمنیسيا کے لوگوں کو۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ حالات جلد ہی معمول پر آجائیں گے۔ گھر میں رہیں اور اپنا اور اپنے خاندان کا خیال رکھیں'۔
کورونا کی وجہ سے ارجنٹینا کے تمام اہم فٹبال ٹورنامنٹ ملتوی کر دیے گئے ہیں۔