ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کی ٹیم اب بھی پلے آف میں پہنچ سکتی ہے، لیکن اس کے لیے ٹیم کو باقی میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنا ہوگا۔
نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ کی ٹیم 13 میچوں میں 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں نویں نمبر پر ہے۔ وہ اب بھی ٹاپ 4 میں جگہ بنا سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے ٹیم کو باقی کے پانچوں میچ جیتنے ہونگے۔
نارتھ ایسٹ ٹیم کے لیے یہ بہت مشکل ہے کیونکہ اس سیزن میں ابھی تک صرف دو میچ ہی جیت پائے ہیں۔
گزشتہ برس سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیم نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ اپنے اسٹار کھلاڑی ایساموہ گیان کے باہر ہونے کے بعد سے ہی مشکلات میں ہے۔ گیان کی رخصتی کے بعد سے ٹیم گذشتہ چار میچوں میں ایک بھی گول نہیں کر سکی ہے۔
وہیں دوسری جانب کیرالہ بلاسٹرز کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ 'بارتھولومیو اوگبیچے' نے ٹیم کے لیے ابھی تک 11 گول کیے ہیں جبکہ انہوں نے آخری پانچ میچوں میں سات گول کیے ہیں۔
واضح رہے کہ کیرالہ کو اپنے آخری میچ میں چنئین ایف سی کے ہاتھوں 3-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس سے ٹیم کے پلے آف میں پہنچنے کی امیدے بھی کم ہو گئی۔ کیرالہ اپنے پچھلے تین میچوں میں 12 گول کھا چکا ہے۔