ETV Bharat / sports

ISL 2021-22: آئی ایس ایل 2021 ڈربی میچ میں اے ٹی کے موہن بگان کی جیت - ڈربی میچ میں 0-3 سے شکست

اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا موہن بگان نے ایس سی ایسٹ بنگال کو آئی ایس ایل کے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز ڈربی میچ (Derby Match) میں 0-3 سے شکست دے دی۔

ISL 2021-22
آئی ایس ایل 2021 ڈربی میچ میں اے ٹی کے موہن بگان کی جیت
author img

By

Published : Nov 28, 2021, 2:49 AM IST

انڈین سپر لیگ 2021 میں بھارتی فٹبال کی تاریخ کے دو کٹر حریف اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا موہن بگان نے ایس سی ایسٹ بنگال(SC East Bengal)کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

آئی ایس ایل 2021 ڈربی میچ (Derby Match) میں اے ٹی کے موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال نے زبردست انداز میں کھیل کا آغاز کرتے ہوئے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی کوشش کی۔

کھیل کے 12 ویں منٹ پر آئی ایس ایل کے اسٹار کھلاڑی(Star Footballer ) رائے کرشنا نے گول کرکے اے ٹی کے موہن بگان کو ایک صفر کی سبقت دلانے اہم رول ادا کیا۔ دو منٹ بعد ہی کھیل کے 14 ویں منٹ پر من ویر سنگھ نے گول کرکے اے ٹی کے موہن بگان کو 0-2 کی سبقت دلا دی۔

دوصفر کی سبقت حاصل کرنے کے بعد موہن بگان کی میچ پر مکمل طور پر گرفت بن گئی۔ حریف ٹیم میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش کی۔

ایس سی ایسٹ بنگال کی ٹیم میچ میں واپس آنے کی جدوجہد کر رہی تھی کہ کھیل کے 23 ویں منٹ پر اے ٹی کے موہن بگان نے کولاکو کے گول کی بدولت اپنی سبقت 0-3 کرلی اور حریف ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ پہلے ہاف میں آیس سی ایسٹ بنگال ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہی. موہن بگان کو 0-3 کی سبقت برقرار رہی۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں ایس سی ایسٹ بنگال کی جانب سے عمدہ کھیل دیکھنے کو ملا، کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لانے کی بھر پور کوشش کی لیکن حریف ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہے۔
کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ جاری رہا لیکن اس نصف میں کسی کی طرف سے کوئی گول نہیں ہو سکا۔

اے ٹی کے موہن بگان نے آئی ایس ایل ڈربی میچ میں بڑی جیت درج کرتے ہوئے لیگ ٹیبل میں دو میچوں میں 6 پوائنٹ کی بدولت پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی جبکہ ایس سی ایسٹ بنگال 9ویں مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.