ممبئی کے فٹبال ایرینا گراؤنڈ میں کھیلے گئے آ ئی ایس ایل 20۔2019 کے 78 ویں میچ میں ممبئی سٹی ایف سی اور جمشید پور ایف سی کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوئیں۔
دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کاآغاز کیا۔ دونوں جانب سے پے در پے حملے ہوئے۔
کھیل کے ساتویں منٹ پر نوی اکسٹا نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے جمشید پوتر ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔
میزبان ٹیم کی بھر پور کوشش کے باوجود پہلے ہاف میں اسکور برابر نہیں ہو سکا۔
کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ جا ری رہا۔
کھیل کے 60 ویں منٹ پر آئمنے چیرمیٹی نے گول کرکے ممبئی سٹی ایف سی کو ایک ایک کی برابری پر لا کھڑ اکردیا۔
اسکور برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان جارحانہ مقابلہ جاری رہا۔ دونوں جانب سے چند خوبصورت تحریکیں دیکھنے کوملیں۔
کھیل کے انجوری ٹائم میں ودانند سنگھ نے گول کرکے ممبئی سٹی ایف سی کی جیت پر مہر لگادی ۔
ممبئی سٹی ایف سی اس جیت کے ساتھ 16 میچوں میں 26 پوائنٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن مستحکم کرلی ہے لیکن اس کا اس مقام پر برقراررہنا چنئین ایف سی کے دومیچوں کے نتیجے پر منحصر ہے ۔
ایف سی گوا 33 پوائنٹ،اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا30 پوائنٹ اور بنگلورو ایف سی 28 پوائنٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں پہلے ہی اپنی جگہ پکی کرچکی ہے۔