بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گیے آ ئی ایس ایل کے 69 ویں منٹ پر میزبان اڑیسہ ایف سی اور ایف سی گو اکی ٹیمیں آ منے سامنے ہوئیں۔
کھیل کے 21 ویں منٹ پر وینیت رائے سیم سائیڈگول کرکے ایف سی گو اکو ایک صفر کی سبقت دلائی۔
قسمت سے ملی برتری کے بعد ایف سی گو انے جارحانہ کھیل کامظاہرہ کیا اور میچ پراپنی گرفت مضبوط کرلی۔
کھیل کے 24 ویں منٹ پر جیکی چند نے گول کرکے اپنی ٹیم ایف سی گو اکو 0۔2 گول سے آ گے کردیا۔ دومنٹ بعد ہی جیکی چند نے ایک اور گول کرکے گو ا کو 0۔3 کی سبقت دلائی۔اس میچ میں جیکی چند سنگھ کا یہ دوسرا گول تھا۔
پہلے ہاف میں ایف سی گو اکی 0۔3 کی سبقت برقراررہی۔
دوسر ے ہاف میں اڑیسہ ایف سی نے شاندار کھیل کامظاہر ہ کیا اور میچ میں آ نے کی راہ ہموار کی۔
56 ویں منٹ پر مینیویل نے گول کرکے اڑیسہ ایف سی کو میچ میں واپس آ نے کی راہ ہموار کی۔65 ویں منٹ پر انہوں نے ایک اور گول کرکے اسکور2۔3 کردیا۔
اڑیسہ ایف سی کی جانب سے شاندار کھیل کاسلسلہ جاری رہا لیکن 90 ویں منٹ پر فرارین کورونومیناس نے گول کرکے ایف سی گو اکی 2۔4 گول سے جیت پر مہر لگادی۔
اس جیت کے ساتھ ایف سی گوا 15 میچوں میں 30 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پرپہنچ گئی ہے جبکہ اٹلیٹیکو ڈی کو لکاتا 27 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر کھسک گئی ہے۔
اس کے علاوہ بنگلورو ایف سی 25پوائنٹ اور اڑیسہ ایف سی 21 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہے۔