ETV Bharat / sports

اٹلیٹیکوڈی کولکاتا کے سامنے ممبئی کا سخت ترین چیلنج - ممبئی سٹی ایف سی'

انڈین سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کے اگلے میچ میں اٹلیٹیکوڈی کولکاتا  کامیزبان ممبئی سٹی ایف سی سے سخت مقابلہ ہوگا۔

اٹلیٹیکوڈی کولکاتا کے سامنے ممبئی کاسخت ترین چیلنج

author img

By

Published : Jan 3, 2020, 11:06 PM IST

اپنے گھر میں دسمبر کے آخری ہفتے میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کے بعد ممبئی سٹی ایف سی ایک بار پھر میدان پر لوٹنے کو تیار ہے۔

اب اس کا سامنا ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن میں سنیچر کو دو بار کے چمپئن اٹلیٹیکوڈی کولکاتا سے ہونا ہے اور ممبئی کی ٹیم اس میچ کو جیت کر گھر میں دوسری فتح کا جشن منانا چاہے گی۔

چھٹے سیزن کے خراب آغاز کے بعد ممبئی نے مسلسل جیت درج کرتے ہوئے 16 پوائنٹس کے ساتھ خود کو 10 ٹیموں کی ٹیبل میں چوتھے نمبر پر برقرار رکھا ہے۔

اس کا مقصد اٹلیٹیکوڈی کولکاتا کے خلاف تین پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے سرفہرست 4 میں ہی بنے رہنا ہوگا ۔ اے ٹی کے کے 10 میچوں سے 18 پوائنٹس ہیں اور وہ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ممبئی کے سامنےاٹلیٹیکوڈی کولکاتا کے فارورڈ کھلاڑیوں کو روکنے کا چیلنج ہوگا۔ گزشتہ تین میچوں میں اگرچہ اے ٹی کے نے بس ایک اوپن گول کھایا ہے۔

ایسے میں ممبئی کے دفاعی کھلاڑیوں کو رائے کرشنا اور ڈیوڈ ولیمز کو روکنے میں پریشانی نہیں آنی چاہئے۔ ممبئی کی مشکل یہ ہے کہ اس میچ میں اس کے ا سٹار مڈفیلڈر پالو ماچادو نہیں ہوں گے۔ وہ زخمی ہیں۔

کوچ انتونیو هباس کی ٹیم اٹلیٹیکوڈی کولکاتا گول کرنے میں ماہر ہے۔ اس نے اس سیزن میں کل 19 گول کئے ہیں۔ اس کے باصلاحیت اسٹرائیکر ممبئی کی ڈیفنس کو پریشان کریں گے، جس نے گزشتہ آٹھ میچوں سے کلین شیٹ نہیں حاصل کیا ہے۔

انگس گارسیا کی غیر موجودگی میں هباس کو ہسپانوی دفاعی کھلاڑی وکٹر موگل کو لے کر اپنا ڈیفنس مضبوط کرنا ہوگا۔اے ٹی کے اور ممبئی کے درمیان مقابلہ ہمیشہ سے سخت اور دلچسپ رہا ہے۔

گزشتہ سیزن میں دونوں نے دلچسپ 2-2 سے ڈرا کھیلا تھا۔ اب دیکھنے کی بات ہے کہ اس سیزن میں دونوں کے درمیان ہونے والے مقابلے کا نتیجہ بدلتا ہے یا نہیں ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.