ETV Bharat / sports

بھارت میں اکتوبر 2022 میں ہوگا فیفا انڈر-17 ویمن ورلڈ کپ - فیفا انڈر-20 ویمن عالمی کپ کوسٹاریکا میں 10 سے 28 اگست

فیفا انڈر-17 ویمن ورلڈ کپ اکتوبر 2022 بھارت میں ہوگا۔ فیفا کونسل نے جمعہ کے روز اس کی منظوری دے دی ہے۔ عالمی کپ 11 اکتوبر 2022 کو شروع ہوگا اور 30 اکتوبر کو فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔

بھارت میں اکتوبر 2022 میں ہوگا فیفا انڈر-17 ویمن ورلڈ کپ

author img

By

Published : May 22, 2021, 7:26 AM IST

Updated : May 22, 2021, 7:44 AM IST

آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے جنرل سکریٹری کُشل داس نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ انڈر-17 ویمن ورلڈ کپ کی تاریخوں کا اعلان ٹورنامنٹ کے لیے نئی شروعات ہے۔ لوکل آرگنائزنگ کمیٹی پہلے سے ہی عالمی کپ کی تیاریوں میں سرگرم تھی۔ اب اسے تیزی سے پورا کیا جائے گا۔ ملک میں دھیرے دھیرے کورونا کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ ایسے میں ہم ضروری بہتری کے کام تیزی سے شروع کرنے پر غور و خوض کر رہے ہیں تاکہ ٹورنامنٹ کے ذریعے ملک اور دنیا میں ویمن فٹبال کو فروغ دیا جا سکے۔

بھارت میں اکتوبر 2022 میں ہوگا فیفا انڈر-17 ویمن ورلڈ کپ
بھارت میں اکتوبر 2022 میں ہوگا فیفا انڈر-17 ویمن ورلڈ کپ

قابل ذکر ہے کہ یہ عالمی انعقاد 2017 میں فیفا انڈر-17 عالمی کپ کے بعد بھارت کی جانب سے منعقد ہونے والا دوسرا فیفا ٹورنامنٹ ہوگا۔ اس درمیان فیفا نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 2023 ویمن فٹبال عالمی کپ 20 جولائی سے 20 اگست کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فیفا ورلڈ کپ 2023 کے لیے نیا پلے-آف ٹورنامنٹ 17 سے 23 فروری 2023 تک منعقد ہوگا۔ فیفا کونسل نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ فیفا انڈر-20 ویمن عالمی کپ کوسٹاریکا میں 10 سے 28 اگست 2022 کے درمیان کھیلا جائے گا۔

فیفا انڈر-17 ویمن عالمی کپ بنیادی طور پر بھارت میں 2020 میں دو نومبر سے 21 نومبر کے درمیان ہونا تھا لیکن کورونا کے سبب اسے ایک سال تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ پھر 17 فروری سے سات مارچ 2021 تک اس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا لیکن ایک بار پھر کورونا مخل ہوا اور اب بالآخر اس کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : May 22, 2021, 7:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.