گوہاٹی کے اندرا گاندھی اتھلیٹکس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آ ئی ایس ایل کے 86 ویں میچ میں مہمان ٹیم حیدرآباد ایف سی نے شاندار کھیل کامظاہر ہ کیا اور میزبان ٹیم کو آ ؤٹ کلاس کردیا۔
کھیل کے 12 ویں منٹ پر لسٹن نے گول کر کے حیدرآباد ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔ ایک منٹ بعد ہی مارسیلنو نے گول کرکے حیدرآباد ایف سی کو دوصفر سے آ گے کردیا۔
کھیل کے 36 ویں منٹ پر کیوچ نے گول کرکے نارتھ ایسٹ یونا ئیٹڈ ایف سی کااسکور1۔2 کردیا۔
پہلے ہاف کےا ختتام سے قبل لسٹن نے ایک اور گول کرکے حیدرآباد ایف سی کو 1۔3 کی سبقت دلائی۔
پہلے ہاف کے اختتام تک حیدرآباد ایف سی گو 1۔3 گول کی سبقت برقراررہی۔
دوسر ے ہاف میں حیدرآباد ایف سی کی جانب سے شاندار کھیل کاسلسلہ جاری رہا۔ کھیل کے 55 ویں منٹ پر یاسر نے گول کرکے حیدرآباد کو 1۔4 کی سبقت دلائی۔ کھیل کے مقررہ وقت کے ختم ہونے سے دومنٹ قبل مارسیلنو نے گول کرکے حیدرآباد ایف سی کو 1۔5 گول کی بڑی جیت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔
حیدرآباد اس جیت کے باوجود 18 میچوں میں 10 پوائنٹ کےساتھ آ خری پوزیشن پر رہی ۔