آئی لیگسکنڈ ڈویژن کوالیفائنگ راؤنڈ کے ایک اہم میچ میں اسپورٹنگ نے بنگلورو ایف سی کو یکطرفہ مقابلے میں 3۔1سے شکست دے دی ۔
اس جیت کی بدولت محمڈن اسپو رٹنگ اپنے پریلیمنری گروپ میں پہلی پوزیشن پر ہے۔
کرناٹک کے بنگلورو فٹباک گراؤنڈ میں آ ئی لیگ سکنڈڈویژن کوالیفا ئنگ راؤنڈ میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں میزبان بنگورو ایف سی اور کولکاتا کا مشہور فٹبال کلب محمڈن اسپو رٹنگ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ دونوں جانب سے پے در پے حملے ہوئے۔
دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے۔
کھیل کے 40 ویں منٹ پرغیر ملکی فٹبالر جان چیڈھی نے گول کرکے محمڈن اسپو رٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔ پہلے ہاف میں میزبان ٹیم اسکور برابر کرنے میں ناکام رہی۔
دوسرے ہاف میں دپیند بسواس کی تربیت یافتہ ٹیم محمڈن اسپو رٹنگ نےشاندار کھیل کامطاہر ہ کیااور میزبان ٹیم کو آ ؤٹ کلاس کردیا۔
کھیل کے 74 ویں منٹ پر بسوا درزی نے گول کرکے بنگولور ایف سی کا اسکور 1۔1 کردیا۔
کھیل کے 75 ویں منٹ نائیجریائی فٹبالر جان چیڈھی نے جارحانہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم بنگلورو ایف سی کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالتے ہوئے ایک اور گول کردیا۔
کھیل کے 87 ویں منٹ پر نائیجریائی اسٹرایئکر نے ایک اور گول کرکے نہ صرف محمڈن اسپو رٹنگ کو تین صفر کی ناقابل شکست سبقت دلائی بلکہ اپجی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔
کھیل کے اختتام تک محمڈن اسپو رٹنگ نے 1۔3 کی سبقت برقراررکھتے ہوئے آ ئی لیگ کے ایک اہم میچ میں بڑی جیت درج کی۔