ETV Bharat / sports

رئیل کشمیر ایف سی اور منراوا پنجاب کا میچ ڈرا - ٹی آرسی پولو سنیتھیک ٹرف گراؤنڈ

ایک گول سے پچھڑنے کے باوجود ریئل کشمیر ایف سی نے شاندار واپسی کرتے ہوئے منرواپنجاب ایف سی کو ایک ایک گول کی برابری پر روک کر ایک قیمتی پوائنٹ چھین لیا۔

ریئل کشمیر ایف سی اور منراوا پنجاب کا میچ ڈرا

author img

By

Published : Jan 10, 2020, 6:27 PM IST

جموں کشمیر کے سرینگر میں واقع ٹی آرسی پولو سنیتھیک ٹرف گراؤنڈ میں کھیلے گیے میچ میں میزبان ریئل کشمیر ایف سی اور منرواپنجاب ایف سی کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوئیں۔

دونوں نے جارحانہ انداز میں کھیل کامطاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی ۔

ریئل کشمیر ایف سی اور منراوا پنجاب کا میچ ڈرا

کھیل کے 21 ویں منٹ پر مکن چھوٹے نے گول کرکے منرواپنجاب ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی ۔

میزبان ٹیم ریئل کشمیر ایف سی کی بھر پور کوشش کے باوجود پہلے ہاف میں اسکور برابر نہیں ہوسکا۔ پہلے ہاف کا اختتام پر میچ کااسکور 0۔1 رہا۔

دوسرے ہاف میں میزبان ٹیم ریئل کشمیر ایف سی نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں واپس آنے میں کامیاب رہی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے منرواپنجاب پر پے درپے حملے ہوئے۔ لیکن گول کرنے کا موقع نہیں ملا۔

کھیل کے62 ویں منٹ پر گنوہرے کریزو نے گول کرکے ریئل کشمیر ایف سی کو ایک ایک کی برابر ی پر لاکھڑ اکردیا۔

اسکور برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل دیکھنے کو ملا۔ دونوں جانب سے پے در پے حملے ہوئے مگر کھیل کے اختتام تک اسکور میں مزید کوئی اضافہ نہیں ہوسکا۔

ریئل کشمیر ایف سی نے منرواپنجاب ایف سی کو ایک ایک کی برابری پر روک کرایک قیمتی پوائنٹ حاصل کرلیا۔

ریئل کشمیر ایف سی کو ایک پوائنٹ ملنے کے باوجود پوائنٹ ٹیبل میں کچھ خاص فائدہ نہیں ہو سکااور پانچ میچوں میں ایک جیت، تین ڈرا اور ایک ہار کی بد ولت 6 پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہے جبکہ منرواپنجاب ایف سی10 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ موہن بگان چھ میچوں میں چارجیت ،ایک ڈرا اور ایک ہار کی بد ولت 13 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پرہے جبکہ چرچل برادرس 10 پوائنٹ اور ایزوال ایف سی 10 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری اور چوتھی پوزیشن پر ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.