ETV Bharat / sports

چنئی سٹی ایف سی پر موہن بگان کی دلچسپ جیت - کھیلے گیے آ ئی لیگ کے اہم میچ

موہن بگان نے چنئی سٹی ایف سی کو ایک دلچسپ اورسنسنی خیز میچ میں 2۔3 گول سے شکست دے کر خطابی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی

چنئی سٹی ایف سی پر موہن بگان کی دلچسپ جیت

author img

By

Published : Jan 31, 2020, 10:40 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:24 PM IST

چنئی کے جواہرلال نہرواسٹیڈیم میں کھیلے گیے آ ئی لیگ کے اہم میچ میں موہن بگان اور چنئی کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوئیں۔

پہلے ہاف میں کولکاتا کی مشہور ٹیم موہن بگان نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم پر دبا ؤ بنائے رکھا ۔

چنئی سٹی ایف سی پر موہن بگان کی دلچسپ جیت
چنئی سٹی ایف سی پر موہن بگان کی دلچسپ جیت

کھیل کے 27 ویں منٹ پر مورنٹے نے گول کرکے موہن بگان کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔

دومنٹ بعد ہی موہن بگان نے مونوز گونسالز کے ذریعہ کیے گئے گول کی بد ولت اپنی سبقت 0۔2 کرلی۔

پہلے ہاف کے اختتام تک میزبان ٹیم چنئی سٹی ایف سی نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا لیکن اسکور برابر کرنے میں ناکام رہی۔

دوسرے ہاف میں مہمان ٹیم موہن بگان شاندار شروعات کرتے ہوئے پاپا ابو بکرکے گول کی بدولت حریف پر 0۔3 کی سبقت حاصل کرلی۔

تین صفر سے پچھڑنے کے باوجود میزبان ٹیم نے شاندار کھیل کامظاہر کیا اور میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش کی ۔

کھیل کے 67 ویں منٹ پر وجے نے گول کرکے چنئی سٹی ایف سی کو میچ میں واپس آنے کا سنہرا موقع فراہم کیا۔

دو منٹ بعد ہی جشنو بالاکرشنن نے گول کرکے میچ کا اسکور2۔3 کردیا ۔میزبان ٹیم اسکور برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن وہ حریف ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔

کھیل کے اختتام تک موہن بگان 2۔3 کی سبقت برقراررکھتے ہوئے آ ئی لیگ کے ایک اہم میچ میں جیت درج کرتے ہوئے خطابی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی۔

موہن گان 10 میچوں میں 23 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ منرواپنجاب ایف سی 17 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے ۔

اس کے علاوہ گوکھلم کیرالہ ایف سی 14 پوائنٹ اور ایسٹ بنگال 13 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی مقام پر ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 5:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.