ETV Bharat / sports

جارج ٹیلی گراف اور رئیل کشمیر کے درمیان خطابی معرکہ پرسوں

جارج ٹیلی گراف ایس سی نے یونائیٹیڈ ایس سی کو دوسرے سیمی فائنل میں 1-2 سے شکست دے کر آئی ایف اے شیلڈ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

George telegraph beat united SC in 2nd semi final of IFA Shield
جارج ٹیلی گراف اور رئیل کشمیر کے درمیان خطابی معرکہ پرسوں
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 5:46 PM IST

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کولکاتا کی مشہور فٹبال ٹیمیں جارج ٹیلی گراف اور یونائیٹیڈ ایف سی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

دونوں ٹیمیں جیت درج کر کے خطابی معرکہ میں اپنی اپنی برتھ کنفرم کرنے کے ارادے سے میدان میں اتریں۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرکے یہ واضح کر دیا کہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف ایک انچ زمین چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

کھیل کے 36 ویں منٹ پر باسو دیب منڈی نے گول کرکے یونائیٹیڈ ایس سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں جارج ٹیلی گراف ایس سی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنالی۔

صدام حسین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت گول کرکے جارج ٹیلی گراف ایس سی کو ایک ایک گول کی برابری پر لاکھڑا کر دیا۔ اسکور برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف پورا زور صرف کردیا۔

نائیجریائی اسٹینلی ارجزے نے گول کرکے جارج ٹیلی گراف ایس سی کو 1-2 کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔جارج ٹیلی گراف ایس سی نے یونائیٹیڈ ایس سی کو 1-2 گول سے شکست دے کر 123 ویں آئی ایف اے شیلڈ 2020 کے فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔

اب جارج ٹیلی گراف ایس سی اور رئیل کشمیر ایف سی کے درمیان خطابی معرکہ ہوگا۔ اس لحاظ سے یہ مقابلہ بنگال بمقابلہ کشمیر ہو گیا ہے۔ رئیل کشمیر ایف سی ملک کے کسی بھی قومی سطح کے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والی جموں کشمیر کی تاریخ کی پہلی فٹبال ٹیم بن گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.