عظیم فٹبالرپیلے نے کہا کہ سانٹوس، نیو یارک کاسموس اور برازیل کے ساتھ کیریئر کے دوران انہوں نے کھیل کے جس معیار کا مظاہرہ کیا اس تک نہ تو رونالڈو اور نہ ہی میسی پہنچ پائے ہیں۔
فیلاڈویوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں پیلے نے کہا کہ اب بھی کرسٹیانو رونالڈو بہترین کھلاڑی ہیں کیونکہ وہ پچھلے 10 برسوں میں سب سے زیادہ مستقل مزاج رہے ہیں ، حالانکہ اس معاملے میں میسی کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔
برازیل کےسابق نمبر 10 نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی آل ٹائم فہرست میں زیکو، رونالڈینو، رونالڈو نذاریو فرانز بیکن بیؤر اور جوہن کریف کو بھی شامل کیا۔ تاہم انہوں نے ارجنٹینا کے سابق فارورڈ ڈیاگو میراڈونا کا ذکر نہیں کیا ، جنہیں تاریخ میں عظیم کھلاڑی کے اعزاز کے لئے ان کا سب سے بڑا حریف کھلاڑی سمجھا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فٹبال کا ایک ہی بادشاہ ہے۔ پیلے ان سب کھلاڑیوں میں بہتر تھا۔ پیلے وہ واحد فٹ بالر ہیں جنہوں نے تین ورلڈ کپ جیتے اور انہوں نے ایک پیشہ ور کیریئر میں ایک ہزار سے زیادہ گول اسکور کیے ہیں ،ان کا کیریر 22 سال پر محیط ہے۔