ETV Bharat / sports

فٹ بال: بھارت نے بنگلہ دیش کو 0-2 سے شکست دی - ایشیا کپ 2023

انٹرنیشنل گول کے معاملے میں چھیتری دسویں مقام پر پہنچ گئے ہیں جبکہ میسی 12 ویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 143 میچوں میں 72 گول کیے ہیں۔

football
football
author img

By

Published : Jun 8, 2021, 6:37 PM IST

فیفا عالمی کپ 2022 اور ایشیا کپ 2023 کے مشترکہ کوالیفائر میں پیر کے روز سنیل چھتیری کے شاندار دو گولوں کی بدولت بھارت نے بنگلہ دیش کو دو۔صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی جیت درج کی۔ سنیل چھیتری نے میچ کے 79 ویں اور 92 ویں منٹ میں گول کیا۔ اس کی بدولت چھیتری نے بین الاقوامی گولوں کی تعداد 117 میچوں میں 74 تک پہنچا دی ہے۔

انٹرنیشنل گول کے معاملے میں چھیتری دسویں مقام پر پہنچ گئے ہیں جبکہ میسی 12 ویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 143 میچوں میں 72 گول کیے ہیں۔ ایران کے سابق کھلاڑی علی دیئی 149 میچوں میں 109 گولوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو 174 میچوں میں 103 گولوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

میچ کے بعد چھیتری نے کہا ‘میں گول کرتے وقت گنتا نہیں ہوں۔ ایک مرتبہ جب میں دس سال کے اندر ریٹائرمنٹ لے لوں گا تو اس کے بارے میں ضرورت بات کروں گا’۔

بھارت پہلے ہی 2020 فیفا عالمی کپ سے باہر ہوچکا ہیے لیکن اس کے پاس ایشیائی کپ 2023 میں کوالفیائی کرنے لیے بہترین مواقع ہیں۔ ایشیا کپ 2023 میں چین میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کا اگلا مقابلہ پندرہ جون کو افغانستان کے ساتھ ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف جیت سے بھارتی ٹیم کے سات میچوں میں سات پوائنٹ ہوگئے ہیں اور وہ گروپ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.