کورونا وائرس کی وجہ سے اسپین میں گزشتہ 14 مارچ سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے نہیں نکل پا رہے ہیں۔ ایسی خبر ہے کہ یہاں لاک ڈاؤن کو 15 دنوں کے لئے بڑھایا جائے گا۔
![بارسلونا ایف سی کا تنخواہ میں کمی کا فیصلہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6566123_fc-barcelona.jpg)
دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ارجنٹینا کے لیونل میسی بھی بارسلونا کی طرف سے کھیلتے ہیں اور ان سمیت کئی ملازمین کی تنخواہ میں کمی کی جا سکتی ہے۔ تنخواہ میں کمی کا فیصلہ کلب کے ڈائریکٹرز نے بورڈ میٹنگ کے دوران لیا۔
قابل ذکر ہے کہ اسپین میں کورونا سے اب تک 4000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 56000 لوگ اس سےمتاثر ہیں۔ اسپین اٹلی کے بعد یورپ کا ایسا دوسرا ملک ہے جہاں کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں ۔
ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا نے کھلاڑیوں کی بھاری تنخواہوں میں 70 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کر لیا۔کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کے میدان ویران ہونے لگے۔ دیگر کھیلوں کی طرح فٹ بال کا شعبہ بھی زیر بحران ہے۔ ایسے میں اسپین کے فٹ بال کلب بارسلونا نے اپنے اربوں پتی کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 70فیصد تک کٹوتی کا فیصلہ کیا تو کھلاڑی برہم ہو گئے۔
بارسلونا اپنے کھلاڑیوں کو ہر ہفتے لاکھوں پاؤنڈ میچ فیس کی مد میں ادا کرتا ہے ۔ سپر اسٹار لیونل میسی ہفتہ وار پانچ لاکھ پاؤنڈ یعنی ماہانہ 20 لاکھ پاؤنڈ معاوضہ وصول کرتے ہیں ۔انٹونیوگریزمین دو لاکھ 94 ہزار پاؤنڈ فی ہفتہ، لوئس سواریز اور گیراڈ پیکو فی کس دو لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ فی ہفتہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
![بارسلونا ایف سی کا تنخواہ میں کمی کا فیصلہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6566123_barce.jpg)
فٹ بال ایونٹس منسوخ ہونے کی وجہ سے کلب کی کمائی میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے۔ کھلاڑیوں نے بھی خود کو اپنے گھروں میں قرنطینہ کر رکھا ہے۔
بارسلونا کلب انتظامیہ کا کہنا ہے انہوں نے عارضی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے تاہم کھلاڑی فیصلہ مانتے نظر نہیں آرہے۔دوسری جانب اٹلی کے بعد سب سے متاثر ہونے والے ملک اسپین میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
ہلاکتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ہسپانوی پارلیمنٹ نے حکومت کو عوام کو گھروں میں رکھنے کے اقدامات سخت کرنے اور کاروبار 11 اپریل تک بند رکھنے کی اجازت دے دی۔
اسی طرح سے بائرن میونخ کے فٹبال کھلاڑیوں نے کلب دیگر ملازمین کی نوکریاں بچانے کے لیےاپنی تنخواہوں میں 20 فی صد کٹوتی کا اعلان کر دیا۔ کورونا وائرس کے باعث فٹبال کی سرگرمیاں معطل ہیں اور کلب اخراجات کم کرنے لیے ملازمین کو فارغ کیا جانا تھا۔
جرمنی کے معروف فٹبال کلب بائرن میونخ کے سالانہ اخراجات 308 ملین یورو کے لگ بھگ ہیں۔ فٹبالرز دیگر ملازمین کی نوکریاں بچانے کے لیے تنخواہوں میں 20 فی صد کٹوتی پر رضامند ہیں۔
ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے ملازمین کو فارغ نہ کیا جائے۔اٹلی کے کلب اٹلانٹا کے گول کیپر مارکو سپورٹیلو کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے اٹلانٹا فٹبال کلب کے پہلے کھلاڑی ہیں۔