انگلش فٹ بال کے مشہور و معروف کلب آرسنل کلب کے ہیڈ کوچ مائیکل ارتیتا کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔ کلب کی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔
کلب کے تمام کھلاڑیوں اور منتظمین میں تشویش پھیل گئی ہے۔ متاثرہ ہیڈ کوچ کئی دنوں سے کھلاڑیوں اور منتظمین سے مل جل کر کام کر رہا تھا۔
اپنے 37 سالہ ہیڈ کوچ میں کورونا وائرس کی تشخیص سے پہلے ہی آرسنل کلب نے تربیتی کیمپ کو منسوخ کردیا تھا۔ دوسری جانب برطانیہ پورے یورپ میں فٹ بال مقابلوں کے تمام ٹورنامنٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
یورپ میں پچھلے تین ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کچھ زیادہ ہی تیزی سے پھیلا ہے۔ یورپ کے تمام ممالک اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اٹلی سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں مریضوں کی تعداد 15 ہزار سےاور ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
وہان مجموعی طور پر ایک ہزار 258 بیمار شفایاب بھی ہوئے ہیں اور سر دست متاثرین کی تعداد 12 ہزا سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔
اٹلی کے کوئی پانچ 5 فٹ بالر بھی کورونا سے متاثر بتائے جاتے ہیں۔ کھیل کے حوالے سے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔
دوسرے یورپی ملکوں میں بھی کھیلوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ یورپین فٹ بال پریمیئر لیگ کے میچز نہیں ہوں گے۔ آرسنل کلب سمیت دیگر فٹ بال کلبوں نے بھی احتیاطاً اپنے تربیتی کیمپ منسوخ کردیئے ہیں۔
اس بیچ مائیکل ارتیتا نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے اندر وائرس کی موجودگی کا پتہ چل جانے سے وہ پریشان ضرور ہیں لیکن انہیں امید کرتے ہیں کہ جلد ہی شفایاب ہوجائیں گے۔