ETV Bharat / sports

بائرن میونخ چھٹی مرتبہ چیمپیئنز لیگ کے خطاب پر قابض

author img

By

Published : Aug 24, 2020, 4:59 PM IST

چیمپیئنز لیگ کے فائنل مقابلے میں بایرن میونخ نے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کو 0-1 سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ خطاب اپنے نام کیا۔

champions league
champions league

پہلی مرتبہ یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے خطابی مقابلے میں پہنچی پی ایس جی کا یہ خواب ادھورا ہی رہ گیا اور وہ اس آخری پڑاؤ کو پار کرنے میں ناکام رہی۔

چیمپیئنز لیگ کے اس فائنل مقابلے میں بائرن میونخ نے پی ایس جی کو 0-1 سے شکست دے کر اس کا پہلی بار چیمپیئن بننے کا خواب توڑ دیا اور چھٹی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی۔

کووڈ 19 کی وجہ سے طویل وقت تک ملتوی رہنے کے بعد یوئیفا چیمپیئنز لیگ 425 دنوں کے بعد شروع ہوا اور فائنل مقابلے میں بائرن ٹیم نے بازی مار لی۔

بائرن میونخ
بائرن میونخ

پیرس سینٹ جرمین ٹیم اپنے اسٹار کھلاڑی نیمار کی موجودگی میں بھی خطاب اپنے نام نہیں کر سکی اور نیمار کا جادو دیکھنے کو نہیں ملا۔

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول نہیں کرسکی اور پہلا ہاف 0-0 کے اسکور پر مکمل ہوا جبکہ دوسرے ہاف میں بائرن کی جانب سے کنگسلی کومان نے شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کر کے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی اور یہ برتری آخر تک قائم رہی۔

حالانکہ دوسرے ہاف میں نیمار کو 2 اور کیلیئن ایمباپے نے ایک بار گول کرنے کا موقع گنوادیا تھا جو ان کے لیے نقصادہ ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ بائرن میونخ ٹیم نے آخری بار سنہ 2013 میں خطاب اپنے نام کیا تھا جبکہ اس سے قبل سنہ 1974، سنہ 1975، سنہ 1976 اور سنہ 2001 میں ٹائٹل جیتا تھا۔

دوسری جانب پیرس سینٹ جرمین نے پہلی بار فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا لیکن وہ خطاب نہیں جیت سکی۔

چیمپیئنز لیگ کا فائنل مقابلہ استنبول میں ہونے والا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے لزبن کو اس کی میزبانی ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.