ETV Bharat / sports

ڈورنڈ کپ 2021: ایف سی بنگلورو نے سی آر پی ایف کو شکست دی - سی آر پی ایف کو شکست

ڈورنڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کے گروپ اے کے ایک اہم میچ میں ایف سی بنگلورو نے سی آر پی ایف کی ٹیم کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں ایک صفر سے شکست دے دی۔

Durand Cup 2021: FC Bangalore beat CRPF
author img

By

Published : Sep 6, 2021, 10:49 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ اے میں ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ اور سی آر پی ایف کے درمیان کھیلا گیا۔

کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان برتری کی دلچسپ جنگ جاری رہی لیکن اس میں کسی کو کامیابی نہیں ملی۔

دوسرے ہاف میں بھی ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ اور سی آر پی ایف کی ٹیم کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کا سلسلہ جاری رہا۔ دونوں ٹیمیں کسی بھی قیمت پر کھیل کے میدان میں ایک دوسرے کے لئے ایک انچ زمین چھوڑنے کے لئے تیار نہیں تھیں۔

کھیل کے 62 ویں منٹ پر ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ نے پیڈرو مانجی کے گول کی بدولت ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی۔ سی آر پی ایف کی ٹیم نے اسکور برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈورنڈ کپ 2021 میں محمڈن اسپورٹنگ کا فاتحانہ آغاز

کھیل کے مقررہ وقت تک ایف سی بنگلورو یونائٹیڈ نے سی آر پی ایف کے خلاف ایک صفر کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے ڈورنڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کے گروپ اے میں فاتحانہ آغاز کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.