ETV Bharat / sports

میراڈونا کا گمناسیا کے ہیڈکوچ کے عہدے سے استعفیٰ - عظیم فٹ بال کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا

عظیم فٹ بال کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا نے ارجنٹینا کے سپرليگا کلب گمناسيا لا پلاٹا کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے تقرری کے 11 ماہ بعد ہی استعفی دے دیا ہے۔

میراڈونا کا گمناسیا کے ہیڈکوچ کے عہدے سے استعفیٰ
author img

By

Published : Nov 20, 2019, 7:07 PM IST

دنیائے فٹبال کے اعظم فٹبال کھلاڑی ڈیاگومیراڈونانے ہم وطن فٹبال کلب سپرليگا کلب گمناسيا لا پلاٹا کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے تقرری کے 11 ماہ بعد ہی استعفی دے دیا ہے

کلب کے صدر گیبریل پیلے گرینو نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ کلب کے اگلے انتخابات میں کھڑے نہیں ہوں گے، جس کے بعد 59 سالہ فٹ بال کھلاڑی نے بھی اپنے عہدے کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

گیبریل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میراڈونا نے کہا تھا کہ اگر یہاں کوئی اتحاد نہیں ہوگا تو وہ کوچ کاعہدہ نہیں سنبھالیں گے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے اور سپورٹ اسٹاف نے کلب کو جوڑنے کی کوشش کی لیکن ایسا ممکن نہیں ہو پایا۔الیکشن سنیچر کے روز ہوں گے اور جو بھی جیتے گا وہی نئے کوچ کا انتخاب کرے گا۔
"
میراڈونا نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اگر گیبریل عہدے پر رہیں گے تبھی وہ بھی کلب کے کوچ بنے رہیں گے۔ سال 1986 میں ارجنٹینا کو عالمی خطاب تک لے جانے والے سابق کھلاڑی نے ستمبر میں کلب کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جو مئی میں جاکر ختم ہونا تھا۔

گمناسيا فی الحال 24 ٹیموں والی ارجنٹینا سپرليگا ٹیبل میں 22 ویں نمبر پر ہے اور اس کے 13 میچوں میں 10 پوائنٹس ہیں۔

انہوں نے اپنے گزشتہ پانچ میچوں میں تین جیتے ہیں۔ ایسے میں کوچ کے ہٹ جانے سے اس کی توقعات کو جھٹکا لگا ہے.۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.