فیفا نے ہفتہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا۔فیفا بیورو کونسل کے ٹاسک فورس کی سفارشات پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔اس ٹاسک فورس کا قیام بیورو آف فیفا كونسل نے کورونا کے اثرات سے نمٹنے کے لئے کیا تھا۔
ٹاسک فورس نے جو سفارشات کی ہیں اس میں جون 2020 میں تمام بین الاقوامی میچ ملتوی کرنا، خواتین اولمپک فٹ بال ٹورنامنٹ کی نئی تاریخوں کو طے کرنا، فیفا انڈر -20 خواتین ورلڈ کپ اور فیفا انڈر -17 خواتین ورلڈ کپ ملتوی کرنا شامل ہے۔
انڈر -20 ورلڈ کپ اگست-ستمبر میں پانامہ / کوسٹا ریکا میں ہونا تھا جبکہ انڈر -17 ورلڈ کپ نومبر میں ہندستان میں ہونا تھا۔ان ٹورنامنٹوں کی نئی تاریخیں بعد میں اعلان کی جائیں گی۔
آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) اور مقامی آرگنائزنگ کمیٹی (ایل او سی) نے انڈر -17 ورلڈ کپ ملتوی کرنے کے فیفا کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
اے آئی ایف ایف اور ایل او سی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ یہ فیصلہ سب کی صحت، حصہ لینے والی ٹیموں، میزبان شہروں، عملے اور شائقین کے مفاد میں لیا گیا ہے۔
ہم اس ٹورنامنٹ کی نومبر میں میزبانی کرنے کے لئے تیار تھے لیکن کورونا کی وجہ سے عالمی حالات میں ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنا درست فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی طرح کا خطرہ نہیں اٹھا سکتے۔ایل او سی اور اے آئی ایف ایف ٹورنامنٹ کی نئی مناسب تاریخوں کو طے کرنے کے لئے فیفا کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم مستقبل میں ایک شاندار ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے ۔