ETV Bharat / sports

ایران میں ٹورنامنٹ سے پہلے فٹ بالرز کا کورونا ٹیسٹ

ایران فٹ بال لیگ ادارے کے ایگزیکٹو اہم سہیل مهدی نے کہا ہے کہ ایران میں اگلے ماہ شروع ہونے والے فٹ بال ٹورنامنٹ سے پہلے کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔

author img

By

Published : May 20, 2020, 8:54 PM IST

ایران میں ٹورنامنٹ سے پہلے فٹ بالرز کا کورونا ٹیسٹ
ایران میں ٹورنامنٹ سے پہلے فٹ بالرز کا کورونا ٹیسٹ

کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے تین ماہ تک ملتوی رہی ایران پروفیشنل لیگ (آئی پی ایل) کو 11 جون سے شروع کیا جائے گا۔

مهدی نے کہا کہ گروپ ٹریننگ میں واپس آنے سے پہلے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور تکنیکی عملے کو احتیاطا کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ ایسا اگلے دو یا تین دن میں ہو جائے گا۔ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کی رپورٹ منفی آنے کے بعد وہ ٹریننگ شروع کر سکتے ہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی اگر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باوجود ٹورنامنٹ میں حصہ لیتا ہے تو اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.