بھارتی فٹ بال ٹیم کے اسٹرائیکر جے جے لالپکھلا نے خون عطیہ کرنے کے بعد کہاکہ یہ وقت کی ضرورت ہے۔ اس وباء سے نمٹنے کے لئے جس سے جو ہورہا ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کررہاہے ۔
کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے ملک کے کئی علاقوں میں خون کی کمی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
لالپکھلا ،جو اسپتال یوتھ میزو ایسوسی ایشن سے جڑے ہیں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے فی الحال خون کی کمی ہے اس لیے ان کی مدد کی ضرورت تھی۔ یہ خبر مجھے ملی اور مجھے پتہ تھا کہ ایسے وقت مجھے کیا کرنا ہے۔ ہم ایسے حالات میں خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔
انہوں نے کہاکہ یہ اطلاع ملنے کے بعد ہم نے منصوبہ بنایا اور وائی ایم برانچ کے اسپتال پہنچے۔ 33 میں سے 27 لوگ خون کا عطیہ کے اہل تھے۔ یہ میرے یا کسی اور کے لئے نہیں ہے یہ انسانیت کے لئے ہے اور ہمیں اس سے مل کر جنگ لڑنی ہے۔
لالپکھلا نے آخری بار گزشتہ سال اے ایف سی ایشیا کپ میں کھیلا تھا اور انہیں قطر کے خلاف میچ کے لئے قومی کیمپ کے لئے بلایا گیا تھا لیکن یہ مقابلہ ملتوی کرنا پڑا تھا۔