ETV Bharat / sports

بائرن میونخ کی ریئل میڈرڈ پر فتح - بائرن میونخ

ریئل میڈرڈ کو بائرن میونخ نے پری سیزن ٹور پر کھیلے گئے ایک دلچسپ میچ میں 1-3 سے شکست۔

بائرن میونخ کی ریئل میڈرڈ پر فتح
author img

By

Published : Jul 21, 2019, 5:00 PM IST

ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ کو پری سیزن کے ایک دلچسپ مقابلے میں بائرن میونخ کے خلاف 1-3 سے ہار جھیلنی پڑی، جرمن کلب کے خلاف ہوئے اس مقابلے میں ریئل میڈرڈ کی جانب سے بیلجیم کے فارورڈ ایڈین ہیزارڈ بھی میدان پر اترے تھے تاہم انہیں گول کرنے میں کامیابی نہیں ملی۔

اس میچ میں ریئل میڈرڈ کے اسٹارکھلاڑی گیریتھ بیل نہیں کھیلے تھے میچ میں ریئل کی جانب سے واحد گول روڈریگو گوئیس نے کیا۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں 15 ویں منٹ میں بائرن کو موقع ملا اور كورینٹن ٹوليسو نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی اور پہلا ہاف ختم ہونے تک ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ برابری کا گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

دوسرے ہاف میں بائرن میونخ نے کھیل کو مزید بہتر کیا جبکہ دوسری جانب ریئل میڈرڈ کے ہیڈ کوچ کوچ زین الدین زیدان نے ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کو تبدیل کر دیا، میچ کے 67 ویں منٹ میں رابرٹ لیوانڈوسكی نے گول کرکے اسکور 0-2 کر دیا جبکہ دو منٹ بعد ہی سرگی گنابری نے مزید ایک گول کر کے ریئل کی واپسی کے سارے راستے بند کر دیے۔

میچ کے 81 ویں منٹ میں بائرن کے گول کیپر سوین اولرک کو ریڈ کارڈ ملا، لیکن ریئل کو اس کا کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا اور 84 ویں منٹ میں گوئیس نے ٹیم کے لیے واحد گول کر کے شکلست کے قرف کو کم کرنے کی کوشش کی۔

Intro:Body:

aaa

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.