بند دروازوں میں کھیلے گئے آئی ایس ایل کے فائنل مقابلے میں آغاز سے ہی کولکاتا ٹیم حاوی تھی اور اس نے چینیئن ایف سی کو 1-3 سے مات دی۔
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتاکے ای ایم بائی پاس کے قریب واقع ایشیا کے بہتررین فٹبال اسٹیڈیموں میں سے ایک سالٹ لیک اسٹیڈیم میں دو مرتبہ کی چمپئین میزبان ایٹلیٹیکو ڈی کولکاتا اور چینیئن ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔
میزبان ایٹلیٹیکو ڈی کولکاتا نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم چنیئین ایف سی پر دبا ؤ بنانے میں کامیا ب رہی۔ دباؤ بنانے کے بعد حریف پر پے درپے حملے کئے۔
کھیل کے10 ویں منٹ پر جاوی ہرنانڈ یز کے گول کی بدولت ایٹلیٹیکو ڈی کولکاتا نے ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔
ایک صفر سے پچھڑنے کے باوجود چنیئین ایف سی نے محتاط انداز میں کھیل کامظاہرہ کیا اور میزبان پر جوابی حملہ کیا۔ اس کے باوجود میزبان ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔
پہلے ہاف کے اختتام تک ایٹلیٹیکو ڈی کولکاتا ایک صفر کی سبقت برقراررکھنے میں کامیاب رہی ۔
دوسرے ہاف میں بھی ایٹلیٹیکو ڈی کولکاتا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے کھیل کے 48 ویں منٹ پرایڈو گارسیا کے گول کی بدولت 1۔2 کی سبقت حاصل کرلی۔
کھیل کے 69 ویں منٹ پروالکس نےگول کرکے چنیئین ایف سی کو میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کی۔ اس کے باوجود چنیئین ایف سی میچ میں زیادہ دیرتک برقرارنہ رہ سکی۔
کھیل کے 90 ویں منٹ پر جاوی ہرنانڈیز نے گول کرکے ایٹلیٹیکو ڈی کولکاتا کو 1۔3کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ہسپانوی فٹبالر جاوی ہرنانڈیز کا یہ اس میچ میں دوسرا گول تھا۔
کھیل کے اختتام تک ایٹلیٹیکو ڈی کولکاتا 1۔3 گول کی سبقت برقرارکھتے ہوئے تیسری مرتبہ انڈین سپرلیگ کا خطاب اپنے نام کرلیا۔
ایٹلیٹیکو ڈی کولکاتا :آئی ایس ایل چمپئین ٹرافی
چنیئین ایف سی:رنراپ ٹرافی
گرپریت سنگھ(بنگلورو):گولڈن گلو ایوارڈ
نرجیوس والکس(چنیئین ایف سی) گولڈن بوٹ ایوارڈ
سمیت راٹھی۔ایمرجنگ پلئیر ایوارڈ
ہوگو ہوموس(ائف سی گوا) بیسٹ پلئیرایوارڈ