اے ٹی کے موہن بگان کے اسسٹنٹ کوچ سنجے سین کورونا مثبت پائے گئے ہیں. انہیں کورنٹائن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہےـ
ذرائع کے مطابق سابق فٹبالر سنجے سین کو بخار کی شکایت پر انہیں ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا .
ٹیسٹ کے بعد انہیں کورونا مثبت پایا گیا لیکن ابتدائی مرحلہ ہونے کی وجہ سے انہیں 14 دنوں تک کورنٹائن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا.
ذرائع کے مطابق معاون کوچ سنجے سین کے کورنٹائن مکمل کرنے کے باوجود وہ ٹیم کو جوائن نہیں کرسکیں گے.
سنجے سین کو آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی اجازت کا انتظار کرنا پڑ ئے گا ـ
واضح رہے کہ سنجے سین انڈین سپر لیگ میں پہلی مرتبہ کھیل رہیں اے ٹی کے موہن بگان کے معاون کوچ ہیں۔