ETV Bharat / sports

Copa America 2021: کوپا امریکہ چیمپیئن شپ کا خطاب ارجنٹینا کے نام - کوپا امریکہ کا خطاب

کوپا امریکہ فٹبال کے فائنل میچ میں لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹینا نے نیمار کی برازیل کو ایک صفر سے شکست دے کر کوپا امریکہ کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ فائنل میچ میں ارجنٹینا کی طرف سے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول انجل ڈی ماریہ نے کیا۔

Argentina beat Brazil 1-0 and clinches Copa America 2021
کوپا امریکہ چمپیئن شپ کا خطاب ارجنٹینا کے نام
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 12:19 PM IST

لیونل میسی کی ارجنٹینا نے کوپا امریکہ چیمپیئن شپ کے فائنل میں برازیل کو 1-0 سے شکست دے کر 28 سالوں میں قومی ٹیم کو پہلا خطاب دلایا۔ وہیں سپر اسٹار لیونل میسی کا بھی یہ پہلا انٹرنیشنل ٹرافی تھا۔

ارجنٹینا کی جانب سے 22 ویں منٹ میں فائنل میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول ڈی ماریہ نے کیا۔ فائنل میں میسی کی کارکردگی اتنی متاثر کن نہیں تھی جتنا ٹورنامنٹ کے پچھلے میچوں میں تھی، جس میں انھوں نے چار گول اسکور کیے۔

کوپا امریکہ چمپیئن شپ کا خطاب ارجنٹینا کے نام

ارجنٹینا کے میچ جیتنے کے بعد برازیل کے اسٹار اسٹرائیکر نیمار اپنے پرانے دوست اور بارسلونا ٹیم کے ساتھی میسی سے ملاقات کی اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور ریو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور میسی کی جیت کو اور بھی یادگار بنا دیا۔

ارجنٹینا کے اسٹار فارورڈ اینجل ڈی ماریہ نے میچ کے بعد کہا "حقیقت میں، میں رو بھی نہیں سکتا، کیوں کہ میں ابھی بھی یہ تصور نہیں کر پارہا ہوں کہ ہم نے کوپا امریکہ جیت لیا ہے۔ہم نے اس کا خواب دیکھا ہے، ہم اس کے لیے لڑے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، بہت سے لوگوں نے ہم پر تنقید کی لیکن ہم روکے نہیں جب تک کہ جیت حاصل نہیں کرلی۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے اسے آج رات جیت لیا۔ خدا کا شکر ہے کہ ہم نے یہ اعزاز حاصل کیا جس کا ہم طویل عرصے سے انتظار کررہے تھے۔

انجل ڈی ماریہ نے مزید کہا کہ یہ ناقابل یقین جیت ہے۔ میسی نے میرا شکریہ ادا کیا اور میں نے اس کا بھی شکریہ کیا۔

طویل انتظار کے بعد ارجنٹینا نے کوپا امریکہ ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے، میسی نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں ارجنٹینا کے لیے پہلی بار ٹرافی جیتا، اس سے پہلے کہ ان کی قومی ٹیم کے لیے کوئی ٹرافی نہ جیتنے پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب فٹبال کے ایک اور عالمی ایونٹ یورو کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا جس میں انگلینڈ اور اٹلی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ملکہ برطانیہ اور وزیر اعظم بورس جانسن نے انگلینڈ کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا ا ظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.