ETV Bharat / sports

آئی لیگ کے تمام میچز 31 مارچ تک ملتوی

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 8:21 PM IST

اے آئی ایف اایف نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہفتہ کو اپنی تمام سرگرمیوں کو 31 مارچ تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

آئی لیگ کے تمام میچز 31 مارچ تک ملتوی
آئی لیگ کے تمام میچز 31 مارچ تک ملتوی

آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن نے سرکاری بیان جاری کرکے بتایا کہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی مشاورت اور مختلف ریاستی حکومتوں کی طرف سے ہدایات کے بعد اے آئی ایف ایف نے 31 مارچ تک اپنی تمام سرگرمیوں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی لیگ کے تمام میچز 31 مارچ تک ملتوی
آئی لیگ کے تمام میچز 31 مارچ تک ملتوی

اے آئی ایف ایف نے بتایا کہ ان کے لئے انسان کی صحت اور زندگی اولین ترجیح ہے اور وہ اس سے کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اے آئی ایف ایف مارچ کے آخری ہفتے تک صورت حال پر نظر رکھے گا اور انتظامیہ کے ہدایات کے مطابق کوئی فیصلہ لے گا۔

آئی لیگ کے تمام میچز 31 مارچ تک ملتوی
آئی لیگ کے تمام میچز 31 مارچ تک ملتوی

اے آئی ایف ایف نے ہیرو آئی لیگ کے تمام میچوں کو بھی 15 مارچ سے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہیرو سیکنڈ ڈویژن، ہیرو یوتھ لیگ اور قومی مقابلوں کو بھی فوری طور سے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے پہلے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے فائنل مقابلے کو ناظرین کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

آئی لیگ کے تمام میچز 31 مارچ تک ملتوی
آئی لیگ کے تمام میچز 31 مارچ تک ملتوی

کورونا وائرس کا کھیل کی دنیا پر گہرا اثر پڑا ہے اور اس کی وجہ سے مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹوں کو منسوخ یا ملتوی کرنا پڑا ہے۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کو بھی جمعہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا اور 29 مارچ سے ہونے والے آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی لیگ کے تمام میچز 31 مارچ تک ملتوی
آئی لیگ کے تمام میچز 31 مارچ تک ملتوی

دنیا کے 105سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وا ئرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی کھیل پر بھی کوروناوائرس کا گہرااثرپڑرہا ہے۔متعدد بین الاقوامی اور قومی کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سریز ، رنجی ٹرافی فائنل،آئی لیگ اور آئی ایس ایل کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چل رہی تین میچوں کی ون ڈے سیریز اور اس کے بعد ہونے والی ٹی -20 سیریز کو نیوزی لینڈ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سفر پر پابندیوں کے بعد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.