ہرارے: کپتان شان ولیمز (101 گیند، 174 رن) کی شاندار سنچری کے بعد گیند بازوں کی مشترکہ عمدہ کارکردگی کی بدولت زمبابوے نے ورلڈ کپ کوالیفائر کے گروپ اے کے یک طرفہ میچ میں پیر کو امریکہ پر 304 رنوں کی بڑی جیت درج کی۔ زمبابوے نے ٹاس ہار کربلے بازی کرتے ہوئے 50 اوورز میں 408 رنز بنانے کے بعد امریکہ کو 25.1 اوورز میں 104 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ رنز کے لحاظ سے یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دوسری سب سے بڑی جیت ہے، جب کہ سب سے بڑی جیت بھارت نے رواں برس سری لنکا کے خلاف (317 رنز) درج کی تھی۔
ٹاس جیتنے کے باوجود امریکی ٹیم کوئی طاقت نہ دکھا سکی جب کہ گزشتہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دینے والی زمبابوے شروع سے ہی میچ پر حاوی رہی۔ انوسینٹ کائیا (41 گیند، 32 رنز) پہلے وکٹ کے لیے جویلورڈ گمبی کے ساتھ 56 رنز کی شراکت داری کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کائیا کے آؤٹ ہونے کے بعد، ولیمز نے پچ پر قدم رکھا اور امریکہ کو کرکٹ کا سبق سکھایا۔
ولیمز نے 101 گیندوں پر پانچ چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 174 رنز کی شاندار اننگ کھیلتے ہوئے گمبی (103 گیند، 78 رنز) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 160 رنز کی شراکت داری کی۔ سکندر رضا (27 گیند، 48 رنز) اور ریان برل (16 گیند، 47 رنز) نے بھی ولیمز کے ساتھ نصف سنچری شراکت داری کی، جس کی مدد سے زمبابوے ایک روزہ کرکٹ میں اپنے سب سے بڑے اسکور تک پہنچ سکا۔
امریکی بلے بازی میزبان زمبابوے سے بالکل برعکس نظر آئی۔ اس ناقابل فراموش میچ میں امریکی ٹیم کے آٹھ بلے باز دس کا ہندسہ بھی نہ چھو سکے۔ ابھیشیک پراڈکر نے 31 گیندوں پر سب سے زیادہ 24 رن بنائے، جبکہ جسدیپ سنگھ نے 26 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا اور سکندر رضا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ بریڈ ایوانز، لیوک جونگوے اور ریان برل نے ایک ایک وکٹ لے کرامریکہ کو 104 رنز تک محدود کردیا۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی