ETV Bharat / sports

New Chairman of PCB ذکا اشرف نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین کے طور پر عہدہ سنبھال لیا - New Chairman of PCB

وفاقی حکومت نے گذشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ذکا اشرف کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیرمین مقرر کیا تھا۔نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کے لئے بنائی گئی ہے۔

Etv Bharat
ذکا اشرف
author img

By

Published : Jul 6, 2023, 10:50 PM IST

لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکا اشرف نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز پہنچ کر چارج سنبھال لیا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکا اشرف نے چارج سنبھال لیا، چودھری ذکا اشرف پی سی بی ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے ہیں جہاں پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں نے ذکا اشرف کا استقبال کیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہو گیا ہے، چیئرمین چودھری ذکا اشرف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، اجلاس میں پاکستان کرکٹ کے اہم امور کا جائزہ لے کر مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹر نیشنل کرکٹ سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ذکا اشرف کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیرمین مقرر کیا تھا۔وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی جبکہ حکومت نے پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے، پی سی بی کا نیا چیف الیکشن کمشنر محمود اقبال خاکوانی کو مقرر کیا گیا ہے۔

وہیں دوسری جانب پاکستانی قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے نئی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی اہلیت پر سوال اٹھا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان راشد لطیف نے لکھا کہ ’نئی پی سی بی مینجمنٹ تجربے اور مہارت میں زیرو ہے، پاکستان میں کرکٹ کی تمام پالیسیاں اہل انٹرنیشنل کرکٹرز کی مشاورت سے بنائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور کرکٹ بورڈ کو پی سی بی آئین میں ترمیم کرنی چاہیے تاکہ ایسے لوگ بورڈ میں آئیں جو اپنے متعلقہ شعبوں میں تجربہ اور مہارت رکھتے ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ ذکا اشرف نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کےلئے بنائی گئی ہے۔ مینجمنٹ کمیٹی کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگر امور کو دیکھے گی۔ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی 10 رکنی ہے جس میں کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفی رمدے، ذولفقار ملک شامل ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.