ETV Bharat / sports

یونس خان نے دیا پاکستانی کرکٹ ٹیم کوچ کے عہدے سے استعفی

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 10:45 PM IST

سابق پاکستانی بلے باز یونس خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے بازی کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سابق کرکٹر اور پی سی بی نے باہمی طور پر الگ ہونے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔

یونس خان نے دیا پاکستانی کرکٹ ٹیم کوچ کے عہدے سے استعفی
یونس خان نے دیا پاکستانی کرکٹ ٹیم کوچ کے عہدے سے استعفی

یونس خان کو نومبر 2020 میں بلے بازی کوچ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا اور پی سی بی کے ساتھ ان کا دو سال کا معاہدہ تھا جو 2022 میں ٹی۔ 20 عالمی کپ کے بعد ختم ہونا تھا۔

اپنی بلے بازی کی مہارت فراہم کرنے کے لئے گزشتہ برس انگلینڈ میں پاکستان کے ساتھ رہے یونس نے 21۔2020 میں نیوزی لینڈ کے دور کے ساتھ اپنی باضابطہ کوچنگ مدت کار کے شروعات کی تھی، جس میں ان کی ٹیم تین میں سے دو ٹی۔ 20 ہار گئی تھی۔ اس کے علاوہ ٹسٹ سیریز میں ہار عالمی کپ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کا حصہ تھی۔

یونس کی کوچنگ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو گھریلو ٹسٹ سیریز 2-0 سے ہرائی تھی، جبکہ ون ڈے میں اس نے جنوبی افریقہ کو 3-1 سے شکست دی تھی۔ یونس کی آخری سیریز اس سال اپریل۔ مئی میں زمبابوے دورے کی شکل میں تھی، جس میں پاکستان نے زمبابوے کو ٹی۔ 20 سیریز میں 2۔1 اور دونوں ٹسٹ میچوں کو اننگز کے فرق سے جیتا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.