حیدرآباد: سال 2023 میں کرکٹ کے میدان میں کئی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سال ون ڈے کرکٹ میں گیند سے جادو دکھانے کے معاملے میں ایشیائی گیندباز کا دبدبہ قائم رہا ہے۔ ٹاپ فائیو میں بھارت اور پاکستان کے گیندبازوں کا قبضہ ہے۔ پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر بھارتی گیند بازوں کا جلوہ ہے جبکہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر پاکستانی گیند بازوں کا قبضہ ہے۔ ان پانچ ٹاپ گیند بازوں میں صرف ایک اسپنر شامل ہے جو کہ بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو ہیں۔ انھوں نے سال 2023 میں ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے نمبر ایک گیندباز ہیں۔
-
India and Pakistan dominate the men's wicket-taking list in ODIs this year 👏 pic.twitter.com/092VvmtkvG
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">India and Pakistan dominate the men's wicket-taking list in ODIs this year 👏 pic.twitter.com/092VvmtkvG
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 23, 2023India and Pakistan dominate the men's wicket-taking list in ODIs this year 👏 pic.twitter.com/092VvmtkvG
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 23, 2023
سال 2023 میں ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز
- 1 - کلدیپ یادو : ٹیم انڈیا کے چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو نے اس سال اپنی لہراتی گیندوں سے اپنے مخالفین کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے 29 اننگز میں 20.48 کی اوسط سے 49 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران ان کی بہترین کارکردگی 25 رنز خرچ کرکے 5 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔
- 2 - محمد سراج : ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سراج اس سال ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند بازوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 24 اننگز میں 20.68 کی اوسط سے 44 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران سراج کی بہترین کارکردگی 21 رنز خرچ کرکے 6 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔ جو کی انھوں نے ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف انجام دیا تھا۔
- 3 - محمد شامی : سال 2023 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے محمد شامی تیسرے بولر ہیں۔ اس سال انہوں نے شاندار بولنگ کی اور 19 میچوں میں 16.46 کی اوسط سے 43 وکٹیں حاصل کیں۔ شامی کی اس سال بہترین کارکردگی 57 رنز خرچ کرکے 7 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔ جو کی انھوں نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف انجام دیا تھا۔
- 4 - شاہین شاہ آفریدی: پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی سال 2023 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے بولر ہیں۔ اس سال انہوں نے 21 ون ڈے میچوں میں 21.04 کی اوسط سے کل 42 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس دوران ان کی بہترین کارکردگی 54 رنز خرچ کرکے 5 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔
- 5 - حارث رؤف: پاکستان کے تیز گیندباز حارث رؤف کا نام سال 2023 میں ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر درج ہے۔ انہوں نے 22 میچوں میں 27.15 کی اوسط سے 40 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین کارکردگی 18 رنز کے عوض 5 وکٹیں رہی ہیں۔
ان پانچ گیندبازوں نے سال 2023 میں ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ اس سال سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ٹاپ تین گیند بازوں کا تعلق بھارت سے ہے۔ اس کے علاوہ سال 2023 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ٹاپ 10 گیندبازوں میں آسٹریلیا، سری لنکا، افریقہ اور بنگلادیش کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
نمبر 6۔ ایڈم زمپا ( آسٹریلیا) 38 وکٹیں
نمبر 7- مہیش ٹکشنا (سری لنکا) 37 وکٹیں
نمبر 8- مارکو جانسن (جنوبی افریقہ) 33 وکٹیں
نمبر 9- شریف الاسلام (بنگلا دیش) 32 وکٹیں
نمبر 10- جیرالڈ کوٹزی (جنوبی افریقہ) 31 وکٹیں
یہ بھی پڑھیں: