ETV Bharat / sports

WTC Final 2023 Day 3 تیسرے دن آسٹریلیا کو 296 رنز کی سبقت - ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل

دوسری اننگ میں آسٹریلیا نے چار وکٹ کے نقصان پر 123 رنز بنا لئے ہیں۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رن بنائے تھے، جس کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 296 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئی۔ مارنس لابوشین 41 جبکہ گرین سات رن بنار کر کریز پر موجود ہیں۔

Ajinkya Rahane
اجنکیا رہانے
author img

By

Published : Jun 9, 2023, 3:03 PM IST

Updated : Jun 9, 2023, 10:51 PM IST

لندن: اوول میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے ڈبلیو ٹی سی فائنل میچ کے تیسرے دن لنچ کے بعد بھارت کی پوری ٹیم 296 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے رہانے 89، جڈیجہ 48 اور شاردل 51 رنز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اچھی کارکردگی نہیں کرسکا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان کمنس کو تین، اسٹارک، بولینڈ اور گرین کو دو، دو وکٹ ملے جبکہ لیون کو ایک وکٹ ملا۔ دوسری اننگ میں ٹیم انڈیا کے گیندبازوں نے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ 123 رنز کے اسکور پر آسٹریلیا کے چار وکٹ گر گئے ہیں لیکن پہلی اننگ میں ملی سبقت کی بنیاد پر آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم ہے۔ دوسری اننگ میں جڈیجہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد سراج اور امیش یادو نے ایک ایک کھلاڑیوں کو پویلئین کا راستہ دکھایا۔ پہلی اننگ میں سنچری اسکور کرنے والے ٹریوس ہیڈ اور سٹیو سمتھ آؤٹ ہو گئے۔ دوسری اننگ میں سمتھ نے 24 جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 18رن اسکور کئے ہیں۔

اس سے قبل بھارت نے جمعرات کے اپنے 151 رنز کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا، لیکن وکٹ کیپر کے ایس بھرت دن کے پہلے ہی اوور میں بولڈ ہوگئے۔ اور یہاں سے ایسا لگتا تھا کہ بھارت کو فالو آن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن ایک سرے پر رہانے نے اچھا فٹ ورک اور جذبہ دکھایا، جب کہ شاردول نے ہمت دکھائی۔ اس دوران رہانے درمیان میں اچھی باؤنڈری لگاتے رہے اور انہوں نے کیپٹن کمنز کی گیند پر چھکا لگا کر اپنے کیریئر کی 26ویں نصف سنچری مکمل کی۔ وہیں رہانے اور ٹھاکر کے درمیان ناٹ آؤٹ سنچری کی شراکت داری بھی ہوئی۔

دوسرے دن کی بات کریں تو آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز بنانے کے بعد جمعرات کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں اپنا تسلط برقرار رکھتے ہوئے ہندوستان کا اسکور پانچ وکٹوں پر 151 رن تھا۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر بھارت پہلی اننگز میں آسٹریلیا سے 318 رنز پیچھے تھا۔ آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ (163) اور اسٹیو اسمتھ (121) کی سنچریوں کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت جمعرات کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے دوسرے دن ہندوستان کو مشکل میں ڈال دیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رن بنائے جس کے جواب میں بھارت کی نصف ٹیم دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 151 رن بنا کر پویلین جا چکی ہے۔

آسٹریلیا کو مضبوط اسکور تک پہنچانے کے لئے ہیڈ نے صرف 174 گیندوں میں 25 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 163 رن بنائے جبکہ اسمتھ نے 268 گیندوں میں 19 چوکوں کی مدد سے 121 رن بنائے۔ اسمتھ ہیڈ ایک دوسرے کی تکمیل ثابت ہوئے اور دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 285 رن کی شراکت داری کی۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سمیع اور شاردول ٹھاکر نے دو دو جبکہ رویندر جڈیجہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی شروعات اچھی نہیں رہی اور تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے دونوں سلامی بلے باز جلد آوٹ ہوگئے۔ چوکا لگا کر اپنا کھاتہ کھولنے والے روہت (26 گیندوں، 15 رن) کمنز کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس کے بعد اسکاٹ بولینڈ نے گل کو بولڈ کردیا۔ گل نے آف اسٹمپ سے باہر جانے والی گیند کو چھوڑنے کی کوشش کی لیکن وہ اندر کی طرف سوئنگ ہوکر وکٹ میں چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسرے دن چائے کے بعد بھی بھارت کی مشکلات کم نہ ہوئیں اور آسٹریلیائی گیند بازوں نے حملہ جاری رکھا۔ دو چوکوں کی مدد سے 14 رن بنانے والے چیتیشور پجارا بھی آف اسٹمپ کی گیند کو چھوڑنے کی کوشش میں گل کی طرح بولڈ ہوگئے۔ وراٹ کوہلی (14) نے 31 گیندیں کھیلنے کے بعد پچ پر قدم جمائے لیکن اسٹارک کا ایک تیز باؤنسر ان کے دستانے سے لگ کر سلپ کے ہاتھوں میں چلی گئی۔

بھارت کے چار وکٹوں پر 71 کے اسکور کے بعد رویندر جڈیجہ اور رہانے نے ٹیم کو سنبھالا، دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 71 رن کی شراکت داری کرکے آسٹریلیا کی خطرناک گیندبازی کو کچھ دیر کے لیے پرسکون کردیا۔ جڈیجہ 51 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 48 رن بنانے کے بعد اپنی نصف سنچری کی طرف بڑھ رہے تھے۔ لیکن دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے سے 15 منٹ قبل ناتھن لیون نے جڈیجہ کو پویلین بھیج کر بھارت کو بڑا جھٹکا دیا۔ آسٹریلیا کے پانچوں گیندباز ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

Last Updated : Jun 9, 2023, 10:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.