ETV Bharat / sports

WTC 2023 Final Day 2 آسٹریلیا کی پہلی اننگز 469 رنز پر سمٹی، محمد سراج کے نام چار وکٹیں

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 3:18 PM IST

Updated : Jun 8, 2023, 6:56 PM IST

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ڈبلیو ٹی سی کا فائنل انگلینڈ کے اوول میدان میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 469 پر ختم ہوگئی ہے، بھارت کی جانب سے محمد سراج نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ڈبلیو ٹی سی کا فائنل

لندن: اوول میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میچ کے دوسرے دن کے دوسرے سیشن میں آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 469 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا نے پہلے سیشن کے بعد 7 وکٹوں پر 422 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ اور ایلکس کیری (48) نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 468 تک پہنچا دیا تھا۔

لیکن وہ جڈیجہ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو کے شکار ہوگئے، پھر یہاں سے محمد سراج نے کانگروز کی اننگز سمیٹنے میں زیادہ وقت نہیں لیا اور سراج نے نیتھن لیون (9) کو بولڈ کیا، پھر آخری بلے باز کے طور پر کمنز کو رہانے نے ایکسٹرا کور پر کیچ کرایا جس کے بعد ان کی اننگز 469 پر ختم ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے سراج نے چار، شامی اور شاردول نے دو دو اور رویندرا جٖڈیجہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے آج میچ کے دوسرے دن کے پہلے ہی اوور میں اسٹیو امتھ نے اپنی سنچری مکمل کرکے آسٹریلیا کومضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا تھا۔ لیکن وہ 121 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، اس سے پہلے ٹریویس ہیڈ نے 163 بناکر محمد سراج کے شکار بن گئے۔ اس کے بعد کیمرون گرین (6) اور اسٹارک (5) رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس وقت آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنس اور الیکس کیری کریز پر ہیں۔ بھارت کی جانب سے سراج، سمیع اور شاردل کو دو دو وکٹیں ملیں۔

دن کی شروعات ٹریوس ہیڈ (146 ناٹ آؤٹ) اور اسٹیو اسمتھ (95 ناٹ آؤٹ) نے دوسرے دن اپنی پاری شروع کی تھی۔ آسٹریالیا نے پہلے دن تین وکٹوں کے نقصان پر 327 رن بنالئے تھے۔ میچ کو آسٹریلیا کے حق میں جھکانے والے ہیڈ نے 156 گیندوں پر 146 رن بنائے جبکہ اپنی سنچری کے قریب کھڑے اسمتھ 227 گیندوں پر 95 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 251 رن کی شراکت ہوئی ہے اور صرف 76 رن پر پہلی تین وکٹیں لینے کے بعد بھی ہندستانی ٹیم بیک فٹ پر ہے۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ محمد سمیع اور محمد سراج کی جوڑی نے بادلوں سے ڈھکے اوول گراؤنڈ پر شاندار سوئنگ بولنگ سے آسٹریلیائی اوپنروں کو پریشان کیا۔ سراج نے جلد ہی عثمان خواجہ کو وکٹ کیپر شریکر بھرت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ سمیع اور سراج نے اپنے پہلے اسپیل میں مارنس لابوشین کے لیے بھی مشکلات پیدا کیں، لیکن وہ اپنی وکٹ بچانے میں کامیاب رہے۔ بادلوں کے چھنٹنے کے بعد وارنر نے سمیع کو چوکا لگا کر اپنے ہاتھ کھولے۔ کچھ دیر بعد انہوں نے امیش یادو کے ایک اوور میں چار چوکے لگا کر آسٹریلیا پر دباؤ ختم کیا۔ وارنر اور لابوشین نے پہلی وکٹ کے لیے 69 رن کی شراکت قائم کی، جس میں وارنر نے 43 رن کی شراکت کی۔ انہوں نے اپنی 60 گیندوں کی اننگز میں آٹھ چوکے لگائے اور شاردول ٹھاکر نے انہیں لنچ سے ٹھیک پہلے آؤٹ آوٹ کرکے ہندوستان کو راحت دلائی۔

یہ بھی پڑھیں:

سمیع نے لنچ کے فوراً بعد لبوشین (62 گیندوں، 26 رن) کو بولڈ کیا۔ ہندوستان صرف پانچ رن پر دو وکٹ لینے کے بعد مضبوط پوزیشن میں تھا۔ آسٹریلیا کو اچھی شراکت داری کی ضرورت تھی جو ہیڈ اور اسمتھ نے فراہم کی۔ اس شراکت داری میں ہیڈ نے جارحانہ کردار ادا کیا اور موقع ملنے پر تمام گیند بازوں پر حملہ کیا۔ سراج نے چند مواقع پر ہیڈ کو پریشان کیا لیکن وہ سمجھ بوجھ سے کھیلتے ہوئے 60 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس جوڑی نے چائے تک آسٹریلیا کو 170 رنز تک پہنچا دیا۔ ہندستان تیسرے سیشن میں وکٹوں کی تلاش میں تھا، لیکن سوئنگ ختم ہونے کے بعد ہیڈ کے لیے تیز رن بنانا مزید آسان ہو گیا۔ دوسرے سرے پر کھڑے اسمتھ نے بھی 144 گیندوں میں 50 رن کا ہندسہ چھو لیا۔ اس دوران ہیڈ نے 106 گیندوں میں اپنی چھٹی ٹیسٹ سنچری بنائی۔آسٹریلیا نے 80 اووروں میں باآسانی 300 رن مکمل کر لیے۔ دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل صرف 85 اوور کرائے جا سکے۔ اسمتھ نے دن کی آخری گیند پر چوکا لگاکر ہیڈ کے ساتھ 250 رن کی شراکت مکمل کی۔ (یواین آئی)

Last Updated : Jun 8, 2023, 6:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.