ETV Bharat / sports

Women's Premier League ڈبلیو پی ایل 2024 دیوالی کے آس پاس منعقد ہو سکتا ہے - ویمنز پریمیئر لیگ

ویمنز پریمیئر لیگ 2024 دیوالی کے آس پاس منعقد ہو سکتا ہے۔ کرک بز نے جے شاہ کے حوالے سے کہا کہ "ہم دیوالی کے آس پاس ہوم اینڈ اوے فارمیٹ میں ڈبلیو پی ایل کے انعقاد کے امکان کو دیکھ رہے ہیں۔ Women's Premier League 2024 Start Date

ڈبلیو پی ایل 2024 دیوالی کے آس پاس منعقد ہو سکتا ہے

author img

By

Published : Apr 16, 2023, 9:15 AM IST

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اگلے سال دیوالی کے آس پاس ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) منعقد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ تہوار کے موسم میں ڈبلیو پی ایل کا انعقاد بھارتی مردوں کی ٹیم کے بین الاقوامی میچوں سے ٹکراؤ ہوسکتا ہے، لیکن بی سی سی آئی کا بنیادی مقصد ڈبلیو پی ایل اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے درمیان فرق کو برقرار رکھنا ہے۔ اس سال ڈبلیو پی ایل کے 26 مارچ کو ختم ہونے کے صرف پانچ دن بعد آئی پی ایل 31 مارچ کو شروع ہوا۔ کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی آئی پی ایل کی طرح ڈبلیو پی ایل میں 'ہوم اینڈ اوے' فارمیٹ متعارف کرائے گا جس کے مطابق ٹیمیں اپنے لیگ کے آدھے میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلیں گی اور لیگ کے باقی میچ اپوزیشن کے شہر میں۔

کرک بز نے جے شاہ کے حوالے سے جمعہ کو کہاکہ "ہم دیوالی کے آس پاس ہوم اینڈ اوے فارمیٹ میں ڈبلیو پی ایل کے انعقاد کے امکان کو دیکھ رہے ہیں۔ ایک سال میں دو (ڈبلیوپی ایل) سیزن نہیں ہوں گے، مختلف اوقات میں صرف ایک سیزن ہوگا۔" شاہ نے کہاکہ "خواتین کی کرکٹ کے پاس اب ناظرین کی ایک تعداد ہے۔ یہ تعداد مستقبل میں بھی بڑھتی رہے گی کیونکہ ہم اگلے ڈبلیو پی ایل میں زیادہ سے زیادہ پرجوش ناظرین کے منتظر ہیں۔" براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ڈبلیو پی ایل کا پہلا ایڈیشن پانچ کروڑ سے زیادہ ناظرین تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں: WPL 2023 Fina ممبئی انڈینز نے پہلا ویمنز پریمیئر لیگ ٹائٹل اپنے نام کیا

انہوں نے نشاندہی کی کہ ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ کو سب سے زیادہ ناظرین حاصل ہوئے، جبکہ گجرات جائنٹس اور آر سی بی کے درمیان میچ فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ڈبلیو پی ایل میں گھریلو کھلاڑیوں جیسے شریانکا پاٹل اور کنیکا آہوجا (رائل چیلنجرز بنگلور) کا عروج دیکھا گیا ہے۔ جینتیمانی کلیتا اور سائکا اسحاق (ممبئی انڈینز) نے بھی اپنی مسلسل پرفارمنس سے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔ شاہ نے کہاکہ "ڈبلیو پی ایل2023 اس حقیقت کی گواہی ہے کہ بی سی سی آئی ہندوستان میں خواتین کی کرکٹ کی ترقی میں مدد کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔"

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.