کولکاتا: بھارت میں اگلے ہفتے سے آئی سی سی ورلڈ کپ شروع ہوگا۔ میزبان بھارت سمیت تمام ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں۔ پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سمیت دیگر ٹیمیں ہندوستان پہنچ چکی ہیں۔ اسی درمیان بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم میں اپنے دو سینیئر کھلاڑیوں کے تنازعہ میں الجھ چکی ہے۔
ورلڈ کپ سے قبل بنگلہ دیش کو ون ڈے ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی درمیان ٹیم کے تجربہ کار سلامی بلےباز تمیم اقبال جو کمر کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں، کو ورلڈ کپ کے لیے منتخب 15 رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تاہم کوئی باضابطہ وضاحت نہیں دی اور پریس کانفرنس کے بجائے سوشل میڈیا پر ٹیم کے انتخاب کا اعلان کیا۔ انہوں نے پہلے کہا تھا کہ ٹیم کا انتخاب منگل کی شام 5:45 بجے تک ہو جائے گا، لیکن پھر یہ بنگلہ دیش-نیوزی لینڈ کے آخری ون ڈے کے ختم ہونے کے بعد ہوا۔
تمیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران 44 رنز بنائے۔ یہ ریٹائرمنٹ سے واپسی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی پہلی اننگ تھی۔ اس میچ سے قبل تمیم نے کمر درد کی شکایت کی تھی۔ اس وجہ سے انہیں تیسرے ون ڈے میں آرام دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھی:Tamim Iqbal Left Out بنگلہ دیش تمیم اقبال کے بغیر ورلڈ کپ میں اترے گا
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان شکیب الحسن نے تمیم اقبال کا نام لئے بغیر کہاکہ ان کی حرکت بچوں جیسی ہے۔ وہ بنگلہ دیش کے سب سے کامیاب سلامی بلے بازوں میں سے ایک ہیں لیکن انہوں نے ٹیم سے زیادہ اپنی بات کو اہمیت دی ہے۔ وہ کبھی ٹیم کے لئے نہیں کھیلا ۔انہوں نے ہمیشہ مجموعی کے بجائے انفرادی کارکردگی کو اہمیت دی ہے۔ ان کو پہلے ٹیم کے بارے میں سوچنی چاہئے تھی اس کے بعد کوئی بات ہوتی ۔(اے این آئی نیوز)