ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 گیندبازی کرتے وقت ہاردک پانڈیا ہوئے زخمی، ویراٹ کوہلی نے اوور مکمل کیا - میچ کے دوران ہاردک زخمی

پونے میں جاری بھارت بنگلادیش میچ کے دوران گیندبازی کرتے وقت ہاردک پانڈیا زخمی ہوگئے۔ جس کی وجہ سے انھیں میدان سے باہر جانا پڑا اور ان کے اوور کو ویراٹ کوہلی نے مکمل کیا۔

Cricket World Cup 2023 IND vs BAN
گیندبازی کرتے وقت ہاردک پانڈیا ہوئے زخمی، ویراٹ کوہلی نے اوور مکمل کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 4:42 PM IST

پونے: ورلڈ کپ 2023 کا 17 واں میچ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پونے میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا کو بڑا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ٹیم کے آل راؤنڈر اور نائب کپتان ہاردک پانڈیا باؤلنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے۔ دراصل ہاردک پانڈیا بنگلہ دیش کی اننگز کا 9واں اوور پھینکنے آئے تھے اور انھوں نے اس اوور کی تیسری گیند لٹن داس کو کی جنھوں نے شاندار سیدھا ڈرائیو کیا اور اس گیند کو ہاردک نے اپنے پاؤں سے روکنے کی کوشش کی تو اس دوران ان کا پیر اچانک مڑ گیا جس کی وجہ سے ان کے ٹخنے میں شدید چوٹ آئی ہے۔

اس کے بعد میدان میں آئے فزیو نے ہاردک کے زخم کا معائنہ کیا اور وہ دوبارہ گیند پھینکنے کے لیے کھڑے ہوئے لیکن وہ دوڑ نہیں پا رہے تھے جس کی وجہ سے ان کو میدان سے باہر جانا پڑا۔ اس کے بعد ویراٹ کوہلی نے ہاردک کے اوور کی باقی تین گیندیں پھینک کر اس اوور کو مکمل کیا۔ ہاردک کی جگہ سوریہ کمار یادو میدان میں فلڈینگ کر رہے ہیں۔ ابھی یہ یقین نہیں ہے کہ ہاردک میدان میں گیند بازی کے لیے واپس آئیں گے یا نہیں اور ان کا زخم کتنا سنگین ہے اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہاردک کے میدان چھوڑنے کے بعد کپتان روہت شرما نے گیند ویرات کوہلی کے حوالے کر دی۔ ویراٹ کوہلی عموماً باؤلنگ نہیں کرتے۔ ایسے میں جب کوہلی پونے کے گراؤنڈ پر بولنگ کرنے آئے تو شائقین کا جوش دیدنی تھا۔ ویراٹ کی بولنگ دیکھنا ہندوستانی شائقین کے لیے ایک پر لطف تجربہ تھا۔ ورلڈ کپ 2023 کے آغاز سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا تھا کہ وہ اور ویراٹ کوہلی ٹیم کو ضرورت پڑنے پر گیند بازی کر سکتے ہیں۔ روہت بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں بھی بولنگ کرتے نظر آئے تھے اور اب ویراٹ کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف بولنگ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.