ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 وراٹ اور راہل کی شاندار بلے بازی، بھارت کا ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا نے بھارت کے سامنے 200 رنز کا ہدف رکھا تھا۔ خراب شروعات کے باوجود بھارت نے اس ہدف کو 42 ویں اورز میں 4 وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔ بھارت کی جانب سے کوہلی 85 اور کے ایل راہل نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کے ایل راہل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Etv Bharat
وراٹ اور راہل کی شاندار بلے بازی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 8, 2023, 3:03 PM IST

Updated : Oct 8, 2023, 10:57 PM IST

چنئی: خراب شروعات کے باوجود بھارت نے کے ایل راہل کے ناٹ آوٹ 97 رنز اور وراٹ کوہلی کی 85 رنز کی بدولت آئی سی سی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ورلڈ کپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں بھارتی ٹیم 200 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اس وقت مشکل میں پڑ گئی تھی جب اس کے ٹاپ آرڈر کے تین بلے باز روہت شرما، ایشان کشن اور شریش ایئر بغیر کوئی اسکور کیے ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ اس وقت ٹیم کا اسکور صرف دو رنز ہی تھا لیکن اس کے بعد وراٹ اور راہل نے لڑکھڑاتی بھارتی ٹیم کو سنبھالا اور چوتھے وکٹ کے لیے سو رنز سے زیادہ کی شراکت داری کرکے میچ کو بھارت کی طرف موڑ دیا۔

کے ایل راہل 115 گیندوں میں 97 رنز اور وراٹ کوہلی کی 116 گیندوں میں 85 رنز کی صبر آزما اننگز نے بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ جس کی وجہ سے کے ایل راہل کو میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 38 رنزدے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل اسٹارک کو ایک وکٹ ملا۔ اس سے قبل رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو اور جسپریت بمراہ کی عمدہ گیندبازی کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کو 49.3 اوور میں 199 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔

بھارتی گیند بازوں نے شروع سے ہی آسٹریلوی بلے بازوں کو آزادانہ طور پر کھیلنے کو موقع نہیں دیا۔ تیسرے اوور کی دوسری گیند پر بمراہ نے مچل مارش کو صفر پر کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور صرف پانچ رن تھا۔ اس کے بعد 17 اوور کی تیسری گیند پر کلدیپ نے ڈیوڈ وارنر کو 41 رنز پر اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کرکے پویلین کا راستہ دکھایا۔ جڈیجہ نے 28ویں اوور کی پہلی گیند پر اسٹیو اسمتھ 46 کو بولڈ آؤٹ کرکے آسٹریلیا کو تیسرا جھٹکا دیا۔

مارنس لیبوسین 27 کو جڈیجہ نے 29 ویں اوور کی دوسری گیند پر کے ایل راہل نے کیچ آؤٹ کردیا۔ اسی اوور میں چوتھی گیند پرجڈیجہ نے ایلکس کیری صفر کوایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا گیا۔ گلین میکسویل 15 رنزکو بنا کر کلدیپ نے بولڈکیا۔ اس کے بعد گیند بازی کرنے آئے آر اشون نے کیمرون گرین آٹھ رن کو ہاردک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ 43ویں اوور کی دوسری گیند پر بمراہ نے پیٹ کمنز 15 رن کو شریاس کے ہاتھوں کیچ کرا کر آسٹریلیا کو آٹھواں جھٹکا دیا۔ ایڈم زمپا چھ رن کو ہاردک نے کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ سراج نے مچل اسٹارک 28 رنزکو شریاس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر آسٹریلیا کی اننگ کو199 رنز پر سمیٹ دیا۔ جوش ہیزل ووڈ ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

ہندوستان کی جانب سے رویندرا جڈیجہ نے 28 رن دے کر تین، کلدیپ یادو نے 42 پردو، جسپریت بمراہ نے 35 رنز کے عوض دو اور روی اشون، ہاردک پانڈیا اور محمد سراج نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے آج ایس اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہم اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ ہمیں پریکٹس کے بعد تازہ دم ہونے کے لیے کافی وقت ملا ہے۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے پہلے باؤلنگ کے بارے میں کہا کہ حالات باؤلرز کے حق میں ہیں اور جیسے جیسے میچ آگے بڑھے گا پچ سست ہوتی جائے گی۔ مجھے اس کے مطابق فیلڈنگ اور باؤلنگ کرنی ہوگی۔ گل فٹ نہیں ہیں، ہم آج صبح تک ان کی صحت یابی کا انتظار کر رہے تھے۔ ایشان کشن اس میچ میں گل کی جگہ کھیلیں گے۔

یہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کی تاریخ کا 13 واں میچ ہونے جا رہا ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے 12 میچوں میں سے آٹھ میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ چار میں ہندوستانی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔

دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:

آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، کیمرون گرین، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

بھارت: روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، وراٹ کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، روی چندرن اشون، کلدیپ یادو، محمد سراج، جسپریت بمراہ۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Oct 8, 2023, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.