ممبئی:سری لنکن آل راؤنڈر چماری اٹاپٹوکا بیس پرائس 30 لاکھ روپے ہے۔ اس قیمت کے باوجود، اس کھلاڑی کو ڈبلیو پی ایل کی افتتاحی نیلامی میں کوئی خریدار نہیں ملا۔ اس کے علاوہ چماری کو ویمنز ہنڈریڈ، ویمنز بگ بیش لیگ یا ویمنز کیریبین پریمیئر لیگ میں جگہ نہیں ملی لیکن سری لنکن کپتان نے 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے دکھایا اور یہ ثابت کیا کہ ان ٹیموں کو ان کی کمی کیوں محسوس ہورہی ہے۔
آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ کا بیس پرائس 40 لاکھ روپے ہے۔ اینابیل نے ڈبلیو پی ایل 2023 میں چار میچ کھیلے اور صرف 28 رنز بنائے۔ گجرات جائنٹس سے ڈراپ ہونے سے پہلے، انہوں نے 10.99 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ تین وکٹ لیے تھے۔ اینابیل نے ویمنز ایشز میں فارم میں واپسی کی اور ناٹنگھم میں آسٹریلیا کی جیت میں اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی۔ اس کے بعد ٹیم کو اوول میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس میں اینابیل نے 28 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کے آل راؤنڈر ڈینی وائٹ کا بیس پرائس30 لاکھ روپے ہے۔ وہ ان تین خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے 150 سے زیادہ ٹی 20میچ کھیلے ہیں۔ انہیں پچھلی بار 50 لاکھ روپے کے بیس پرائس کے ساتھ کوئی خریدار نہیں ملا تھا ۔ وہ ویمنز ہنڈریڈ چیمپئن سدرن بریو اور شارلٹ ایڈورڈز (سی ای) کپ کی فاتح سدرن وائپرز کے بیٹنگ چارٹس میں سرفہرست رہی ہیں۔
آسٹریلوی اسپنر امنڈا جیڈ ویلنگٹن کا بیس پرائس 30 لاکھ روپے ہے۔ وہ فیئر بریک گلوبل انویٹیشنل ٹورنامنٹ، ڈبلیو سی پی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل میں ٹائٹل جیتنے والی ٹیموں کا حصہ رہی ہیں۔ انہیں اس سال کے شروع میں آسٹریلیا کے ٹی20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا اور پھر انہوں نے ڈبلیو پی ایل کی ابتدائی نیلامی میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔ لیکن انہوں نے ڈبلیو سی پی ایل فائنل میں بارباڈوس رائلز کے لیے چار وکٹیں لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ نے ہندستان کو 38 رن سے شکست دی
جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر شبنم اسماعیل کا بیس پرائس 40 لاکھ روپے ہے۔ یوپی واریئرز نے پچھلی نیلامی میں سخت بولی لگانے کی وجہ سے اسماعیل کو 1 کروڑ روپے میں خریدا تھا، لیکن وہ اس سال سیزن میں صرف تین میچوں کے بعد نیلامی کے پول میں واپس آ گئی ہیں۔ اس سال کے شروع میں بین الاقوامی میچوں سے ریٹائر ہونے والی جنوبی افریقی فاسٹ بولر نے ویمنز ہنڈریڈ، ڈبلیو سی پی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
یواین آئی